فیصل آباد: ایف ڈی اے نے شہریوں کی معلومات کے لیے 1237 ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا

فیصل آباد: شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) نے ایک نئی ہیلپ لائن 1237 کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ہیلپ لائن کی مدد سے لوگ فون کالز کے ذریعے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق ہیلپ لائن کا افتتاح ایف ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل محمد آصف چوہدری نے اتھارٹی کے کئی دیگر عہدیداروں کے ہمراہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کے مطابق، ہیلپ لائن ایف ڈی اے کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور ایجنٹ مافیا کو روکنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔

 

مزید یہ کہ ہیلپ لائن شہریوں کو ٹاؤن پلاننگ اور اسٹیٹ مینجمنٹ کے محکموں سے متعلق مستند اور درست معلومات فراہم کرے گی۔ نیز یہ شہریوں کو این او سی، ٹاؤن پلاننگ رپورٹس، ملکیتی سرٹیفکیٹ، تکمیلی سرٹیفکیٹس، رہائشی اور کمرشل بلڈنگ پلان کی منظوریوں، ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت اور ان کی منظوری کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گی۔

ڈی جی نے دعویٰ کیا کہ ہیلپ لائن عوام کو جائیدادوں کی منتقلی، کچی آبادی کے معاملات اور ایف ڈی اے کی طرف سے فراہم کردہ دیگر خدمات کے حصول میں سہولت فراہم کرے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top