فیصل ایونیو انڈر پاس کا افتتاح آج کیا جائے گا

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اُمورِ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان آج اسلام آباد میں جی سیون جی ایٹ انڈر پاس کا افتتاح کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس سڑک کی تعمیر پر 3 کروڑ 95 لاکھ روپے خرچ ہوے۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ متعدد دیگر ترقیاتی منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن میں ٹینتھ ایونیو کی تعمیر، سیونتھ ایوینیو اور سری نگر ہائی وے کے جنکشن پر انٹرچینج کی تعمیر، کورنگ برج کی توسیع اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کا قیام شامل ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ راول ڈیم انٹرچینج کے کنٹریکٹ کا معاملہ حل ہوچکا ہے اور اس پر کام نومبر میں شروع ہوگا۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے سی ڈی اے ٹیم کی محنت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

منصوبے پر کام مئی میں مکمل ہونا تھا لیکن کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اس جگہ پر کام کافی عرصے کے لئے رک گیا تھا۔

اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق سی ڈی اے کو تمام بڑے سیکٹرز میں روابط بڑھانے کے لیے معتدد انڈر پاسز تیار کرنے ہیں۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top