گھر خریدنے سے پہلے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

گھر خریدنا ایک مُشکِل کام ہے اور ایک ایسا فیصلہ ہے کہ جو روز روز نہیں کیا جاتا۔ یہ طویل مدتی فیصلہ مکمل سوچ بچار اور ہر طرح کے اطمینان کے بعد کیا جانا چاہیے۔ آج کی تحریر میں آپ کو اُن تمام نکات سے آگاہ کیا جائیگا کہ جن کا خیال رکھنا گھر خریدنے سے پہلے ضروری ہے۔ ان تمام باتوں کا دہان آپ کو بعد میں ہر فکر اور پریشانی سے آزاد کرے گا اور یوں آپ زندگی کے اہم ترین فیصلوں میں سے ایک دُرست انداز سے کر سکیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

گھر کے گردو نواح کا جائزہ لیجیے

گھر خریدنے سے پہلے تو آپ گردو نواح کا جائزہ لیجیے۔ یہ کام کسی صورت جلد بازی سے کرنے کا نہیں بلکہ اس میں بلا کا تحمل درکار ہے۔

گردونواح کا جائزہ لینے کا مطلب ہے کہ اس بات کا اطمینان کرلیں کہ گھر کی لوکیشن کس طرح سے ہے، آس پاس کونسی سہولیات ہیں اور کونسی نہیں ہیں۔ آیا گھر اور اُس کے آس پاس کی تعمیرات قانونی ہیں یا نہیں ہیں، گھر کے آس پاس کے تمام لوگ کس قسم کے ہیں اور کس طرح کے روزگار سے منسلک ہیں۔ ان تمام باتوں کو گھر کے گردو نواح میں شمار کیا جائے گا۔

 

گھر کی قدر و قیمت جانیے

گھر خریدنے سے پہلے اُس کی مارکیٹ ویلیو کو جاننا بہت ضروری ہے۔ مارکیٹ ویلیو جاننے سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ فائدے میں ہیں یا نقصان میں۔ گھر اگر فروخت ہورہاہے تو کیوں ہورہاہے اور اس کی جتنی ویلیو بتائی جا رہی ہے وہ کیوں بتائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں آپ کو یہ بھی جاننا ہے کہ اگر یہ گھر آپ آنے والے دور میں بیچتے ہیں تو اس کی ویلیو فی سال کتنی بڑھ سکتی ہے اور کتنی نہیں۔ یاد رکھیے کہ مکان کی ویلیو جانتے وقت کسی صورت کسی ایجنٹ یا مکان بیچنے والے پر اعتبار نہ کریں بلکہ آزادانہ ذرائع سے معلوم کیجئے۔

 

پانی کی فراہمی: ایک اہم نکتہ

پاکستان میں چونکہ پانی کی فراہمی اور خصوصاً صاف پانی کی فراہمی حقیقتاً ایک مسئلہ ہے لہٰذا آپ کو گھر خریدتے ہوئے اس بات کا اطمینان کرنا ہوگا کہ پانی آپ کے منتخب کردہ گھر تک آتا ہے یا پانی کی فراہمی نہیں ہوتی۔

 

 

اگر پانی آتا ہے تو کتنے دن آتا ہے اور اُس کی حالت قابلِ استعمال ہوتی ہے کہ نہیں۔ اگر پانی کی فراہمی نہیں ہے تو آپ اس کا متبادل انتظام کرنے پر غور کر سکتے ہیں اور آس پاس کے لوگوں سے اس پر رائے لے سکتے ہیں۔

 

نکاسی آب کا نظام

گھر خریدنے سے پہلے علاقے میں نکاسی آب کا نظام موجود ہے کہ نہیں۔ یہ انتہائی اہم بات ہے مگر عموماً دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی اس جانب توجہ کم ہی جاتی ہے اور اُنہیں پھر بارشوں کے موسم میں گندے پانی کے جمع ہونے اور گھر میں بارش کے زیادہ ہونے سے پانی آنے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

 

نکاسی آب کا بہترین نظام موجود ہو تو علاقے کو گندے پانی، اُن سے پھیلنے والی بیماریوں اور عمومی گندگی سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

 

گھر کتنا روشن ہے؟

گھر کی دیواریں، اُس کی بناوٹ، کمروں کی تعداد اور اُن کی حالت تو آپ دیکھیں گے ہی مگر ساتھ ہی یہ بھی دیکھ لیجئے کہ گھر روشن کتنا ہے، کشادہ کتنا ہے اور ہوادار کتنا ہے۔

 

 

جب گھر کا انتخاب کریں تو کوشش کریں کہ گھر ویسٹ اوپن ہو کیونکہ یہ ایسٹ اوپن کے مقابلے میں زیادہ روشن اور ہوادار ہوتے ہیں۔ ویسٹ اوپن گھروں میں آب و ہوا کا گزر آسانی سے ہوتا ہے جس کی وجہ سے انسان معتدد ذہنی و جسمانی الجھنوں سے بچا رہتا ہے۔

 

گھر کا حرارتی نظام بھی دیکھ لیجئے

دیکھ لیجئے کہ گھر روایتی انداز سے تعمیر کیا گیا ہے یا پھر جدید اصولوں کے مطابق۔ یہ بھی اطمینان کریں کہ گھر کا حرارتی نظام کیسا ہے اور موسم کا مقابلہ کرنے کی اہلیت ہے کہ نہیں۔

 

دستاویزات کا بھی اطمینان کرلیں

گھر خریدنا ایک مشکل مرحلہ ہے۔ آئے روز گھر کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ ساری زندگی اپنے گھر کی خواہش کرتے بچت کرتے ہیں۔ آپ کی خواہش اگر آپ کے ذاتی گھر کا حصول ہے تو ان تمام باتوں کا دھیان کرلیجئے اور خاصے محتاط ہوجائیں۔

 

 

تمام دستاویزات کی وریفکیشن کرلیجئے، قانونی معاملات دیکھ لیں، دیکھیں کہ گھر کے مالکان کتنے ہیں، اُن کے آپس میں تعلقات کیسے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ تمام باتوں کا دھیان رکھ لینے کے بعد ایک بار پھر خود کو یاد دلائیں کہ گھر بار بار نہیں خریدے جاتے لہٰذا ایک ہی بار کریں مگر دُرست فیصلہ کریں۔

 

گرانا کرے آپ کے لیے ہر قدم آسان

ریئل اسٹیٹ سے جُڑے آپ کے ہر مسئلے کا حل ہے گرانا کے پاس۔

 

 

آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ آنا ہے ہماری ایپ یا ویب سائٹ پر۔ پھر چاہے آپ کو کرائے دار کی تلاش ہو یا خود ڈھونڈ رہے ہوں گھر کرائے پر۔ آپ کو اپنے لیے ذاتی رہائش کی ضرورت ہو یا اپنی رقم کو بڑھنے کا موقع دینے کے لیے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہوں تو اُوپر درج تمام باتوں سے کریں گے ہم آپ کو بے فکر اور کریں گے خود ہی آپ کے لیے کریں گے بہترین سودے کا انتظام۔ ہماری ایپ اور ویب سائٹ پر آئیں اور پائیں وہ کہ جس کی تلاش ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago