Construction

تعمیراتی مٹیریل کے انتخاب میں غور طلب عوامل

زندگی کے مراحل میں انتخاب کے عمل سے ہر کوئی گزرتا ہے۔ پڑھائی یا مستقبل کا انتخاب ہو۔ کسی کے لیے تحفے کا انتخاب کرنا ہو یا پھر گھر بنانے کے لیے علاقے کا انتخاب در پیش ہو۔ علاوہ ازیں، وقت کے ساتھ ساتھ بہت سے چھوٹے بڑے انتخاب ہمارے معمولات کا حصہ بنتے رہتے ہیں۔ تاہم، ان انتخابات کی بدولت ہم بہت سے بہترین اور بد ترین فیصلے کر جاتے ہیں۔ جن کا نتیجہ جلد یا بدیر ہمارے سامنے آ جاتا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسی طرح، اپنے گھر کے حصول کے لیے ہم بےشمار تگ و دو کرتے ہیں۔ سرمایہ لگاتے ہیں، پلاٹ یا زمین حاصل کرتے ہیں۔ اور اس کی تعمیر کے لیے بہتر سے بہترین مٹیریل منتخب کرتے ہیں۔ ایک مضبوط اور پائیدار گھر بلاشبہ معیاری مٹیریل پر منحصر ہے۔ لہٰذا، تعمیراتی مٹیریل کے انتخاب میں غور طلب عوامل پر نظر ثانی نہایت ضروری ہے۔

 

 

غور طلب عوامل

تعمیراتی مٹیریل گھر کی بنیادوں سے لے کر چھت تک اہم کردار اد اکرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک مضبوط گھر میں ہم سکون سے رہ پاتے ہیں۔

مضبوطی اور پائیداری

استحکام

مواد کی لاگت

آب و ہوا

مطلوبہ ہنر

جمالیاتی حُسن

وارنٹی یا گارنٹی

دیکھ بھال اور حفاظت

 

 

مضبوطی اور پائیداری

تعمیراتی مواد کا سب سے اہم پہلو اس کی مضبوطی ہے۔ بلاشبہ مضبوط مواد ہی مستقبل میں گھر کی پائیداری کی ضمانت ہوتا ہے۔ طاقتور مٹیریل میں ہر قسم کا تناؤ اور پریشر برداشت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جو گھر کی بنیادوں، دیواروں اور چھت کو کم سے کم نقصان سے دو چار ہونے دیتا ہے۔ لہذا، مضبوطی اور پائیداری کی بنا پر یہ مٹیریل عام مواد کی نسبت زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ سیمنٹ، ریت، اینٹیں، بجری، سریا اور دیگر مٹیریل گھر کی تعمیر میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ جن کی مضبوطی اتنی ہی ضروری ہے جتنا زندگی گزارنے کے لیے گھر۔ کیونکہ گھر کی تعمیر روز نہیں کی جا سکتی۔ علاوہ ازیں، سرمایہ کاروں کے اہم پراجیکٹ اور ساکھ معیاری مٹیریل ہی سنبھال سکتے ہیں۔

 

 

استحکام

شدید موسمی حالات اور ماحولیاتی تبدیلیاں کسی بھی تعمیراتی پراجیکٹ کے لیے چیلنج سے کم نہیں ہوتیں۔ جو سخت حالات میں مٹیریل سے لے کر تعمیراتی پہلوؤں تک کی قلعی کھول دیتی ہیں۔

میعاری مٹیریل کسی بھی رہائشی یا کمرشل پراجیکٹ کا استحکام ہے۔ اگر تعمیر کے چند عرصے میں ہی آپ کو مرمت کی ضرورت پیش آتی ہے۔ تو یہ ناقص اور عام مٹیریل کے سوا کچھ نہیں۔ لہٰذا، ناقص مٹیریل کا انتخاب اور استعمال آپ کی عمارت اور ساکھ پورے زور سے زمین پر دے مارے گا۔ علاوہ ازیں، وہ فکسچر اور دیگر تنصیبات کو سہارا نہیں دے پائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ کم پائیدار مٹیریل بنیادی نقصان کے زمرے میں آتا ہے۔

 

 

مواد کی لاگت

آسمان کو چھوتی مہنگائی نے بلاشبہ بہت سے معمولاتِ زندگی متاثر کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تعمیراتی سیکٹر میں مٹیریل کی قیمتیں بھی عروج پر پہنچیں۔ تاہم گھر وہ آشیانہ ہے جو ہم میں سے لاکھوں لوگ زندگی میں ایک بار بنانے کے اہل ہوتے ہیں۔ لہٰذا، گھر کے مٹیریل پر سمجھوتہ نقصان سے بھی دو چار کر سکتا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ رقم بچاتے بچاتے کوئی مستقبل میں گھر نہ بچا پائے۔

تاہم، ناقص مٹیریل کے بجائے بہترین مٹیریل مناسب قیمت میں بھی دستیاب ہو سکتا ہے۔ جو مارکیٹ کے دورے، اچھے میل ملاپ اور رکھ رکھاؤ سے بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ لہذا، ناقص مٹیریل سے ڈر کر مہنگے مواد کی خریداری سے قبل ایک ریسرچ ممکن بنائیں۔ مزید یہ کہ، مہنگے داموں ملنے والے مٹیریل پر بھی آنکھیں بند کر کے اعتماد نہ کریں۔ بہتر ہوگا اگر آپ ٹھیکیدار، انجینئر یا پھر کسی تعمیراتی ماہر کی رائے پر عمل کریں۔

 

 

آب و ہوا

تعمیراتی مٹیریل کا انتخاب خطے کی آب و ہوا اور موسم کے مناسبت سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ درجہ حرارت، سیزن کی شدت، ہوا میں نمی اور دیگر موسمی عوامل پر منحصر کرتا مٹیریل مضبوط پراجیکٹ کی پہچان ہے۔ یعنی منتخب کردہ مٹیریل آب و ہوا پر پورا اترنا چاہیئے۔ مثال کے طور پر، گرم علاقوں میں زیادہ سیمنٹ جبکہ نمی والے علاقوں میں زیادہ کنکریٹ استعمال کیا جاتا ہے۔ جو معمار اپنے تجربے اور علم کی بنا پر کرتے ہیں۔

 

 

مطلوبہ ہنر

عمدہ تعمیر کا انحصار معمار اور ٹھیکیدار کی ہنر مندانہ صلاحیتوں پر ہوتا ہے۔ پیشہ ورانہ خوبیوں کے باعث کسی بھی مٹیریل سے اعلیٰ تعمیرات کی جا سکتی ہیں۔ لیکن بہترین مٹیریل اعلیٰ ترین تعمیراتی صلاحیتوں کا مرہونِ منت ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک خاتون کو تازہ سبزی اور گوشت، بہترین مصالحے اور اول معیار کا کوکنگ آئل فراہم کیا جائے۔ لیکن وہ ایک لذیذ کھانا بنانے سے قاصر رہے۔ تو اس کا مطلب ہے وہ خاتون کھانا بنانا نہیں جانتی۔ اور تمام خالص اشیا ضائع ہو چکیں۔ لہٰذا، اعلیٰ تعمیراتی مٹیریل کا استعمال بھی مہارت پر منحصر ہے۔

 

 

جمالیاتی حُسن

کسی بھی عمارت یا گھر کی تعمیر میں دلکشی اور خوبصورتی کا پہلو اسے مزید حسین بنا دیتا ہے۔ تاہم ناقص مٹیریل عمارت کے تعمیراتی حسن کو گرہن لگا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر گھر کا فرنٹ ایلیویشن انتہائی جاذبِ نظر اور دلکش ہے۔ لیکن کچھ ہی عرصہ میں ناقص مٹیریل کی بدولت مرکزِ نگاہ بننے والا حصہ ہی ناکارہ لگے تو کیا کِیا جائے؟ اسی لیے ایسے مٹیریل اور فکسچر کا انتخاب کیا جائے جو مختلف جمالیات پر پورا اتر سکے۔ مزید یہ کہ، انٹیریئر ڈیزائننگ میں استعمال ہونے والا مواد بھی مضبوط اور پائیدار ہونا چاہیئے۔ تاکہ خوبصورتی اجاگر رہے اور تعمیر کے کچھ ہی عرصے میں اثر ذائل نہ ہونے پائے۔

 

 

وارنٹی یا گارنٹی

آپ نے گھر کی تعمیر کے لیے مضبوط اور پائیدار مٹیریل خرید لیا۔ جو قدرے مہنگے داموں لینا پڑا۔ لیکن کیا آپ اس کی وارنٹی یا گارنٹی سے واقف ہیں۔ یا آپ نے مٹیریل فروخت کرنے والی کمپنی سے یہ سب یقینی بنایا ہو۔ لہٰذا ایک گھر کے مالک کو ان معاملات میں اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

بہت سے مکان مالکان خریداری کے وقت تعمیراتی سامان کی وارنٹی سے وابستہ تکنیکی وضاحتیں یا شرائط و ضوابط کو چیک کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ لیکن کبھی بھی معیار، کوالٹی اور گارنٹی پر سمجھوتہ ہرگز مناسب نہیں۔

 

 

دیکھ بھال اور حفاظت

مٹیریل کے انتخاب اور تعمیراتی الجھنوں سے بالاتر ایک گھر یا عمارت کے مالک کو کتنا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہوشیاری جو آپ کے گھر کی حفاظت کے لیے اہم ہو۔ کیونکہ مہنگا ترین تعمیراتی مٹیریل بھی احتیاط، توجہ اور دیکھ بھال چاہتا ہے۔ حفاظت اور دیکھ بھال سے ناقص مٹیریل بھی کچھ عرصہ قائم رہ جاتا ہے۔ جبکہ مضبوط اور پائیدار مٹیریل احتیاط برتنے کے تحت آپ کا لمبے عرصے ساتھ دیتا ہے۔

علاوہ ازیں، غیر مناسب دیکھ بھال مہنگے مٹیریل کی معیاد بھی کم کر دیتی ہے۔ لہٰذا، دیکھ بھال کا معیار بھی اچھا ہونا چاہیئے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago