تعمیرات میں نقشہ سازی کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ یہ ایک ایسا سکیچ ڈیزائن ہوتا ہے کہ جس کو دیکھ کر یوں گمان ہوتا ہے کہ آپ کے خوابوں کا محل آپ کی نظروں کے سامنے ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ گھر کے نمایاں حصے کون کون سے ہیں اور ایک حصے سے دوسرے حصے تک کا فاصلہ کتنا ہے۔
آج کا دور فلور پلان کے لحاظ سے ایک آسان دور ہے کیونکہ اب معتدد ایپس اور معتدد سائٹس آ گئی ہیں جہاں آپ خود بھی مختص کردہ جگہ میں بہترین گھر کا نقشہ تیار کر سکتے ہیں۔
فلور پلان مگر ٹھیک سے بنانے کے لیے احتیاط اور مشاورت کرنی چاہیے اور چند نکات پر غور کر لینا چاہیے تاکہ ایک بہترین نقشہ بنانے کا مرحلہ با آسانی مکمل کیا جا سکے۔
اول تو دیکھ لیں کہ آپ کے حالیہ گھر میں کیا کمیاں ہیں اور مستقبل کے گھر میں آپ کو کیا سہولیات اور خصوصیات چاہئیں۔ نئے مکان میں آپ اپنی ضروریات سب سے پہلے ایک فلور پلان پر منتقل کریں گے۔ کوشش کریں کہ آپ اپنے موجودہ گھر میں خامیاں تلاش کریں تاکہ آپ اپنے مستقبل کے گھر کی تعمیر میں اُن سے بچ سکیں۔
نئے مکان کی نقشہ سازی سے پہلے اپنے مستقبل کی ضروریات پر توجہ دیں۔
ایسا نقشہ بنائیں جو کئی برسوں تک آپ کے خاندان کے لیے سہولت اور اُن کی ضروریات کے پورے ہونے کا باعث ہو۔ سوچیے کہ آئندہ آنے والے وقت میں آپ کے خاندان کی کیا ضروریات ہوں گی اور اُن کے مطابق آپ ایک بہترین فلور پلان ترتیب دے سکتے ہیں۔
نقشہ سازی کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ آپ کو کتنی جگہ میسر ہے۔ یہ دیکھنے کے بعد اس بات کا تعین کریں کہ مختص کردہ جگہ میں کیا اور کیسے تعمیر ہوسکتا ہے۔ ڈیزائنرز کو ساتھ ملائیں اور ایسا فلور پلان بنائیں کہ جو آپ کے خاندان کی ضروریات کے مطابق اور اُن کے لیے مفید ثابت ہو۔ سوچیے کہ گیراج کہاں ہونا چاہیے، کچن کس طرف کو بنایا جائے، اچھا ویو کہاں ہے اور وہاں کھڑکیوں کی تنصیب کیسے ہوسکتی ہے؟
نقشہ سازی سے پہلے گھر کی تعمیر پر آنے والی لاگت کے بارے میں سوچ لیں۔ یوں آپ خواہش اور ضرورت کے درمیان ایک وسطی راستے کا انتخاب کر سکیں گے۔ اس بات کا تعین کرنا بھی ضروری ہے کہ تعمیری لاگت سے آپ کے پاس 20 سے 25 فیصد زائد رقم ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دورانِ تعمیر عموماً ایمرجنسی کیش کی ضرورت کہیں نہ کہیں پڑ جاتی ہے اور تعمیر کو جاری رکھنے کے لیے تعمیری لاگت سے تھوڑی رقم زائد احتیاطاً ہونی چاہئے۔
محدود بجٹ کے باعث نقش سازی کہ دوران اکثر کشادگی اور سہولیات میں سے ایک کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔
گھر میں اگر آپ کو کشادگی چاہیے تو کمروں کی تعداد کم رکھتے ہوئے آپ کو وسعت ملے گی اور اگر آپ سہولیات زیادہ چاہیے ہیں تو آپ اسٹور روم، سٹڈی روم، لانڈری روم، گیسٹ روم وغیرہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ کمروں کی خوبصورتی کے لیے آپ بہترین فرش اور چھت کے ڈیزائن منتخب کر سکتے ہیں۔
دیکھا گیا ہے کہ نقشہ سازی میں سب سے زیادہ توجہ کسی بھی ڈیزائنر اور آرکیٹیکچر کی گھر کے فعال حصوں یعنی کچن، بیڈ روم اور لیونگ روم پر بھی ہوتی ہے۔
ایک اچھا نقشہ ساز گھر کے تمام حصوں پر یکساں توجہ دیتا ہے۔ اُس کے لیے گھر کا سٹوریج روم، باتھ روم اور لانڈری روم بھی اتنا ہی اہمیت کا حامل ہے جتنا گھر کا کچن ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…