اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے کے چئیرمین اور چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا کہنا ہے کہ پارک روڈ پر رول چوک تا ترامڑی چوک اضافی لین شامل کر کے اس کی توسیع کی جائے گی۔
سی ڈی اے چیئرمین نے ٹویٹ میں بتایا کہ مجوزہ منصوبے پر 1.95 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اضافی لین 7.5 کلومیٹر پر محیط ہو گی۔ اس منصوبے کا آغاز اکتوبر 2022 کے تیسرے ہفتے میں ہو گا اور اگلے 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اسلام آباد کیپٹل پولیس کے آفیشل ٹویٹر پیج کے مطابق سی ڈی اے نے 7ویں ایونیو فلائی اوور کو عوام کے استعمال کے لیے کھول دیا۔ اس سے قبل انتظامیہ نے 14 اگست کو یہ فلائی اوور عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مسلسل بارشوں کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ سیوینتھ ایونیو فلائی اوور کے کھلنے سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…