راول چوک سے ترامڑی چوک اور پارک روڈ کی توسیع کا فیصلہ: سی ڈی اے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے کے چئیرمین اور چیف کمشنر اسلام  آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس کا کہنا ہے کہ پارک روڈ پر رول چوک تا ترامڑی چوک اضافی لین شامل کر کے اس کی توسیع کی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اے چیئرمین نے ٹویٹ میں بتایا کہ مجوزہ منصوبے پر 1.95 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اضافی لین 7.5 کلومیٹر پر محیط ہو گی۔ اس منصوبے کا آغاز اکتوبر 2022 کے تیسرے ہفتے میں ہو گا اور اگلے 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کیپٹل پولیس کے آفیشل ٹویٹر پیج کے مطابق سی ڈی اے نے 7ویں ایونیو فلائی اوور کو عوام کے استعمال کے لیے کھول دیا۔ اس سے قبل انتظامیہ نے 14 اگست کو یہ فلائی اوور عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن مسلسل بارشوں کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ سیوینتھ ایونیو فلائی اوور کے کھلنے سے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top