اسلام آباد؛ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس سال 2018 کے لیے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اب انکم ٹیکس گوشوارے 2 اگست 2019 تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکشن کی تفصیلات کے مطابق ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑی رکھنے والا، دوہزار مربع فٹ یا زائد کا کورڈ ایریا ، پانچ سو مربع گز کی غیر منقولہ جائیداد کے مالکان کے لیے انکم ٹیکس جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے ، 2 اگست کی تاریخ تک مذکورہ جائیداد کے مالکان بھی انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرا کر مستفید ہو سکتے ہیں ، انفرادی اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی توسیع کی گئی ہے۔
About The Author
متعلقہ بلاگز
سی ڈی اے نے ہائی رائز بلڈنگ ‘ون کانسٹیٹیوشن ایونیو’ کے انتظامات سنبھال لیے
مارچ 8, 2023 مارچ 8, 2023
گرانہ ڈاٹ کام کا ایک نئے عزم کے ساتھ سالِ نو 2023 کا پُرتباک استقبال
جنوری 1, 2023 جنوری 2, 2023
ٹیکنالوجی کے تناظر میں ریئل اسٹیٹ کا مستقبل کیا؟
ستمبر 19, 2022 ستمبر 19, 2022