اسلام آباد: رواں معاشی سال کے پہلے تین کوارٹرز میں ملکی برآمدات میں 7.12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو آف شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ مُلکی برآمدات 18.685 ارب ڈالر ریکارڈ ہوئیں جو کہ گزشتہ معاشی سال میں 17.443 ارب ڈالر تھیں۔
اس دورانیے میں ملک کی درآمدات میں بھی 13.57 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارچ 2020 کے مقابلے میں گزشتہ مارچ میں برآمدات میں 30.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔