اسلام آباد: پاکستان کی برامدات میں 17.3 فیصد شرح نمو کے حساب سے مارچ میں 2.773 بلین ڈالر اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ اعداد و شمار وزیراعظم کے سابق مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے یکم اپریل کو اپنی ٹویٹ میں شئیر کئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مالی سال جولائی تا مارچ 2021-2022 کے دوران برامدات 25 فیصد اضافے کے بعد 23.332 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 4.644 بلین ڈالر زیادہ ہیں۔
اس کے برعکس پاکستان کے ادارہ برائے شماریات نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی برامدات میں فروری کی نسبت مارچ میں 2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ملکی برامدات فروری میں 2.82 بلین ڈالر تھیں جو مارچ میں کم ہو کر 2.77 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔