اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 10.76 فیصد اضافہ

اسلام آباد: اشیاء اورخدمات کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر10.76 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اشیاء اورخدمات کی برآمدات کا حجم 6.223 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.76 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیاء اورخدمات کی برآمدات کاحجم 5.618 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست کے مہینے میں اشیاء اورخدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.892 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ سال اگست کے مقابلے میں 17.15 فیصد زیادہ ہے جبکہ گذشتہ سال اگست میں اشیاء اورخدمات کے شعبہ کی برآمدات کاحجم 2.892 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اشیاء اورخدمات کی درآمدات کا حجم 12.837 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.71 فیصد کم ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے پہلے دوماہ میں اشیاء اورخدمات کی درآمدات کا حجم 13.057 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگست کے مہینے میں اشیاء اورخدمات کی درآمدات پر 6.686 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ سال اگست کے مقابلے میں 3.32 فیصد کم ہے۔

گذشتہ سال اگست میں اشیاء اورخدمات کی درآمدات کا حجم 6.908 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top