اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے کامرس عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات مسلسل 5 ماہ سے 2 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔
وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہارِ خیال کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ فروری کے 28 روز میں 2 ہزار 44 ملین ڈالر کی برآمدات رہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ رواں معاشی سال میں برآمدات میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اُنہوں نے اس ہدف کے حصول پر برآمد کنندگان کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اپنی برآمدات بڑھانے پر مزید زور دیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔