گذشتہ 11 ماہ کے دوران ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 22.563 ارب ڈالر رہا

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے مئی 2021 کے دوران برآمدات 14 فیصد اضافے کے ساتھ 22.563 ارب ڈالر رہی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 19.801 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران 2.762 ارب ڈالر کی برآمدات کا کریڈٹ ہمارے برآمد کنندگان کو جاتا ہے جنہوں نے مشکل اور غیر یقینی کی صورتحال کے دوران بڑی منڈیوں تک پاکستانی برآمدات کو برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2021 کے دوران برآمدات 18.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1.651 ارب ڈالر رہی ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 1.396ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top