کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حال ہی میں پاکستان بالخصوص کراچی شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیدرلینڈ کے تجربات اور ٹیکنالوجی کے ممکنہ فوائد پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں ہالینڈ کے سفیر ہینی فوکل ڈی وریس سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اور پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان مثبت انداز میں ابھرنے والے دیرینہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔
علاوہ ازیں، میٹنگ کے دوران، میئر وہاب نے معاشرے میں ہونے والی کچھ مثبت تبدیلیوں پر بھی روشنی ڈالی، جن میں سٹی کونسل میں معذوروں اور خواجہ سراؤں کے لیے سیٹوں کی ریزرویشن بھی شامل ہے۔
یہ اقدام شہری امور میں آبادی کے تمام طبقات کی مناسب نمائندگی، شمولیت اور بحالی کو یقینی بناتا ہے۔
مزید یہ کہ میئر کراچی نے سندھ حکومت کی جانب سے معذور افراد کے لیے مواقع بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔