ایکسپریس وے کی توسیع کے لیے تعمیراتی کاموں کا آغاز: سی ڈی اے

وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایکسپریس وے کی توسیع کے لیے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق ایکسپریس وے پر پی ڈبلیو ڈی سے گرینڈ ٹَرنک (جی ٹی) تک سات کلومیٹر طویل سڑک کی توسیع کے لیے تعمیراتی کام شروع کر دیے گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو دیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت ایکسپریس وے کو 2 لین سے 4 لین میں تبدیل کیا جائے گا۔

سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے میں سوہان پل کی توسیع بھی شامل ہے۔ بیندر پُل اور جاپان روڈ پر انڈر پاس کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ پراجیکٹ کے پی سی ون کے مطابق یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایکسپریس وے کی پہلے ہی کورال تک توسیع کی جا چکی ہے اور ایک الگ منصوبے کے تحت کورنگ سے پی ڈبلیو ڈی سٹاپ تک دو کلومیٹر سڑک کی توسیع کا کام جاری ہے۔ یہ منصوبہ ممکنہ طور پر اگلے چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top