کراچی :نمائش کا انعقاد تھائی گورنمنٹ کے ڈپا رٹمنٹ آف انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن اور ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل نے کیا ہے۔
نمائش کے موقع پر شرکاء کو بتایا گیا سال 2018 کے دوران تھائی لینڈ کو پاکستانی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
جنید ماکڈا نے کہا کہ نمائش کا انعقاد خوش آئند ہے۔ سال 2017 میں 142 اعشاریہ 9 ملین ڈالر کی باہمی تجارت کی گئی تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 225اعشاریہ 5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں ملکو ں کے مابین تجارت میں 57اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید کی جاتی ہے کہ تھائی لینڈ کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ طے پا جائے گا۔اس معاہدے سے پاکستان کو 200 ملین ڈالر ز کا فائدہ ہوگا۔
پاکستان نے تھائی لینڈ سے 115 مصنوعات پر رعایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے لیے بے شمار مواقع ہیں ۔نمائش کے منتظم ڈائریکٹر ایونٹ اینڈ کانفرنس راشدالحق نے بتایا کہ نمائش میں 50 سے زائد تھائی مصنوعات اورٹیکنالوجی پیش کی جارہی ہیں۔
ایونٹ میں کاسمیٹکس و ہربل پروڈکٹس، فوڈ آئٹمز، پلاسٹک ،ہاؤس ویئر،بلب، گیس اسٹوو، تالے، آٹو پارٹس، کیمیکل ایڈہیسو، واٹر پمپ اینڈ جنریٹر، زرعی مشینری، انڈسٹریل پینٹس، جوتے، فشری ایکویپمنٹ، کورگیٹڈ پلاسٹک شیٹ فار پیکجنگ، ایڈورٹائزنگ وغیرہ سے متعلق اشیا ءنمائش کیلیے موجود ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…