Everyday News

لاہور: راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے احاطے میں جدید سبزی منڈی کا قیام

لاہور: راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA)، پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (PAMRA)  اور محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ایک جدید پھل اور سبزی منڈی کے قیام پر تبادلہ خیال کے لیے اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اس اجلاس میں فروٹ اینڈ سبزی منڈی، مارکیٹ کمیٹی ایسوسی ایشنز اور پیمرا کے عہدیداروں کی نمائندگی کرنے والے متعدد افراد نے شرکت کی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق روڈا کے سی ای او عمران امین نے راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے احاطے میں ایک جدید سبزی منڈی کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کو کیا۔ نیز انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ہے۔ اور کئی اہم مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

مزید یہ کہ ان میں تازہ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا، کسانوں اور تاجروں کے روزگار میں اضافہ، قیمتوں اور مصنوعات کے معیار کو ریگولیٹ کرنا، خوراک کے ضیاع کو کم کرنا، پائیداری اور لاہور میں غذائی تحفظ شامل ہے۔

زراعت کی سپیشل سیکرٹری کلثوم حئی نے سبزی اور پھل منڈی کے اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کا اعتراف کیا۔ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی ترقی اور فائدے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ نیز انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ نئی سبزی منڈی اسٹیک ہولڈرز کی توقعات اور ضروریات کے مطابق قائم کی جائے گی۔

مزید برآں، انہوں نے ان کی منفرد خصوصیات پر زور دیتے ہوئے ایک سہولتی مرکز، ایک تحقیقی مرکز، بیج کی تقسیم کے مرکز، ایک جدید ذخیرہ کرنے کی سہولت اور ایک کنٹرول روم کے منصوبوں کا خاکہ بھی پیش کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago