Lifestyle

اپنی پراپرٹی سے اضافی آمدن کیسے کمائی جائے؟

مہنگائی کے موجودہ دور میں جہاں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہر شے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، وہیں ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنے ذرائع آمدن بڑھائے جائیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنی پراپرٹی کا درست استعمال کر کے اضافی آمدن کما سکتے ہیں۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو اس حوالے سے مفید معلومات فراہم کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

باغیچہ بنائیے

اگر آپ دیہی علاقے میں رہائش پذیر ہیں تو آپ اپنے گھر کا بڑا حصہ باغیچے کے لیے وقف کر سکتے ہیں۔ اپنے باغیچے میں مختلف طرح کی سبزیاں، پھل اور پھول اگائیں اور ان کو مارکیٹ میں بیچ کر اضافی آمدن کمائیں۔

اس کے علاوہ آپ اپنی اضافی زمین کاشت کاری کے لیے کرائے پر دے کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔

اگر آپ باغبانی کا شوق رکھتے ہیں اور آپ کے پاس وقت بھی موجود ہو تو آپ ایسی منفرد سبزیاں، پھل اور پھول اپنے باغیچے میں اُگا کر مارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہ ہوں۔ اپنی کشادہ زمین کا بہترین استعمال کر کے آپ باآسانی اچھی خاصی آمدن کما سکتے ہیں۔

 

رینٹ اے روم

مختلف شہروں سے لوگ سیاحت، سماجی، پیشہ ورانہ اور دیگر معاملات کی وجہ سے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں اور وہ عارضی رہائش گاہ کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں اضافی کمرے موجود ہیں تو آپ باآسانی ان کمروں کو کرائے پر دے کر آمدن کما سکتے ہیں۔

اکثر لوگ ہوٹل کے کھانوں اور رہائش گاہ کو بہت زیادہ پسند نہیں کرتے۔ آپ گھر کے کھانے کے ساتھ  گیسٹ روم کی سروس فراہم کرکے با آسانی آمدن کا ذریعہ بنا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے آپ کو خود بھی زیادہ محنت کرنے کی ضرورت نہیں، بس گھر کا ایک حصہ کمرشل مہمان خانے کے لیے مختص کر دیجیے اور یوں آپ کی آمدنی شروع ہو جائے گی۔

 

پالتو جانوروں کے لیے بورڈنگ کا انتظام

اگر آپ جانور پالنے کے شوقین ہیں اور آپ کے گھر میں خالی جگہ موجود ہے جہاں آپ پالتو جانوروں کے لیے شیلٹر بنا سکتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک منفرد ذریعہ روزگار بن سکتا ہے۔ پالتو جانوروں کے مالکان اکثر سیاحت کی غرض سے جب دوسرے شہر یا ملک جانا چاہتے ہیں تو ان کی بڑی پریشانیوں میں سے ایک پریشانی یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے پالتو جانور کہاں چھوڑ کر جائیں۔ آپ اپنے گھر میں پالتو جانوروں کے لیے مخصوص شیلٹر بنا کر ایسے افراد کی پریشانی حل کر سکتے ہیں اور ان سے اچھی رقم فیس کی صورت میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اس شیلٹر ہوم کی سوشل میڈیا پر مناسب تشہیر کی جائے تو زیادہ سے زیادہ گاہکوں کی دلچسپی آپ کے شیلٹر ہوم کی جانب مبذول ہو سکتی ہے۔

یہ یاد رکھیے یہ آسان کام نہیں، اس مقصد کے لیے آپ کو اچھا خاصا وقت وقف کرنا پڑے گا۔ اس آئیڈیا پر عملدرآمد سے پہلے اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ اتنی مہارت رکھتے ہوں کہ مالکان کی غیرموجودگی میں آپ ان کے پالتو جانوروں کی اچھی طرح دیکھ بھال کر سکیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر والے جانوروں سے الرجک نا ہوں تاکہ آپ اپنے صارفین کو بہترین سروس مہیا کر سکیں۔

 

سیاحتی مقام پر موجود پراپرٹی

اگر آپ کا گھر کسی ایسے سیاحتی مقام پر موجود ہے جو قدرتی حسن سے مالامال تو آپ اس کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی سیاح گھومنے پھرنے پہاڑی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں۔ اگر آپ بھی کسی ایسے مقام پر رہائش پذیر ہیں تو اپنے گھر کے اضافی کمروں کو سیاحوں کے لیے مہمان خانے یا گیسٹ روم کے طور پر استعمال کر کے+6 اچھی آمدن کما سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے اپنی پراپرٹی کی آن لائن تشہیر کیجیے۔

سیاحتی سیزن میں جہاں کمرشل ہوٹل اپنے کرائے بڑھا دیتے ہیں وہیں آپ ان ہوٹلز کی نسبت کم کرائے پر گیسٹ ہاؤس مہیا کر کے نہ صرف سیاحوں کے لئے آسانی کا باعث بن سکتے ہیں بلکہ خود اس سیزن سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

 

ایونٹ کی میزبانی

اگر آپ کا گھر کشادہ ہے اور اس میں احاطے میں اتنی کشادہ جگہ ہے کہ وہاں باآسانی شادی بیاہ کی تقریب منعقد ہو سکتی ہے تو یہ آپ کا اچھا ذریعہ آمدن بھی بن سکتا ہے۔

آپ اپنے گھر کے اس کشادہ حصے کو شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے رینٹ پر دے کر اچھی آمدن کما سکتے ہیں۔ اکثر ایسے افراد جو شادی ہالز کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے، ان کے لیے ایک مناسب قیمت پر شادی کا وینیو مل جانا غنیمت ثابت ہو سکتا ہے۔

ایسے میں بس یہ بات یقینی بنا لیں کہ آپ کو اس مقصد کے لیے کسی قسم کی قانونی اجازت کی ضرورت تو نہیں۔

 

اپنی پراپرٹی کو رینٹ پر دینا

روایتی طور پر پراپرٹی کو رینٹ پر دینا تو ایک عام بات ہے لیکن چند ایسے غیر روایتی مفید طریقے ہیں جن کے ذریعے آپ اچھی خاصی آمدن کما سکتے ہیں۔

فلم یا ٹی وی ڈرامہ کی شوٹنگ کے لیے اکثر آئیڈیل لوکیشنز کی تلاش رہتی ہے۔ پروڈکشن ہاؤسز فلم یا ٹی وی ڈرامہ کے اسکرپٹ کے مطابق آئیڈیل لوکیشن ملنے پر کبھی کبھی منہ مانگی قیمت بھی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں آپ مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ سوشل میڈیا جیسے کہ فیس بک، انسٹاگرام وغیرہ پر اپنی پراپرٹی کی مناسب تشہیر کی جائے تاکہ پروڈکشن ہاؤسز کی نظر آپ کی پراپرٹی پر پڑے اور وہ ان کو بھا جائے۔

اگر آپ کسی تجارتی مرکز کے قریب رہائش پذیر ہیں جہاں پر پارکنگ کا مسئلہ ہے اور آپ کی پراپرٹی میں پارکنگ کی کشادہ جگہ موجود ہے تو آپ اپنی پارکنگ کو رینٹ پر دے کر بھی پیسے کما سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ تمام قانونی ضروریات پوری کر لی جائیں۔

وہ چھوٹے کاروباری حضرات کو جو اپنے کاروبار کی نمائش کرنا چاہتے ہیں وہ بھی آپ کی کشادہ پارکنگ کی جگہ کو استعمال کر کے اپنا مقصد پورا سکتے ہیں جس کا یقینی طور پر آپ کو بھی بھرپور مالی فائدہ ہو گا۔

 

کچھ ضروری نکات

پراپرٹی سے کو مندرجہ بالا طریقوں سے بروئے کار لانے سے پہلے کچھ باتیں یقینی بنا لیں۔

اس بات کویقینی بنا لیں کہ آپ نے تمام قانونی ضروریات پوری کر رکھی ہیں۔ اس مقصد کے لیے آپ کسی ریئل اسٹیٹ ایجنٹ یا پھر متعلقہ ادارے سے بھی رابطہ کر کے تمام معلومات حاصل کر سکے ہیں۔

اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کے پاس تمام قانونی دستاویزات موجود ہوں جو مندرجہ بالا سرگرمیوں سے آمدن کمانے کی اجازت کا ثبوت ہوں۔

اپنی پراپرٹی میں جدید سیکیورٹی کا نظام نصب کروا کر اس کو محفوظ بنائیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی ان تمام سرگرمیوں سے آپ کے پڑوسی ڈسٹرب نہ ہوں۔

ایسے اشخاص جو آپ کی پراپرٹی رینٹ پر لے رہے ہیں ان کی شناخت کو 2 سے 3 بار چیک کیجیے تاکہ آپ کی پراپرٹی میں داخل ہونے والے ہر فرد سے آپ کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہ کریں۔

اپنی پراپرٹی کی انشورنس لازمی کروا لیجیے تاکہ ان تمام سرگرمیوں کے نتیجے میں پراپرٹی کو ہونے والے مالی نقصان کا ازالہ ہو سکے۔

 

 

ان تمام ضروری نکات کے میں سب سے زیادہ ضروری نکتہ یہ ہے کہ آپ تمام قانونی ضروریات پوری کر رکھیں تاکہ آپ بِلا کسی مشکل و پریشانی پُرسکون انداز میں اپنی پراپرٹی کا جائز استعمال کر سکیں اور اضافی آمدن کما سکیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago