Categories: Lifestyle

بارشوں کے موسم میں گھر کو محفوظ کیسے رکھا جائے؟

بارش خُدا کی رحمت ہوتی ہے لیکن کب یہ رحمت زحمت میں تبدیل ہو جائے نہیں پتہ چلتا۔ اس بلاگ میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ رحمت کے زحمت میں تبدیل ہونے کے دوران آپ اپنے گھر کو کیسے موسم کی سختی سے محفوظ بنا سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بارش موسم کو کچھ ہی لمحوں میں تروتازہ کر دیتی ہے۔ بالخصوص گرمی کے موسم میں بارش خُدا کی عظیم نعمت سمجھی جاتی ہے لیکن ایسے میں اپنے گھر کو محفوظ رکھنا بھی نہایت اہم ہے۔ اس بات کا خیال رکھنا کہ بارش سے آپ کا گھر متاثر نہ ہو یہ نہایت ضروری ہے، ورنہ آپ کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس بلاگ میں ہم آپ کو ان مفید حفاظتی تدابیر سے آگاہ کریں گے جو آپ کے لئے اپنے گھر کو محفوظ بنانے میں نہایت کارآمد ثابت ہوں گی۔

 

نکاسی آب کے نظام کی بروقت صفائی

اگر آپ کا گھر درختوں سے گِھرا ہوا ہے تو یہ عین ممکن ہے کہ آپ کے صحن، گیراج یا بالکونی میں پائے جانے والے نکاسی آب کے نظام کے اوپر درخت کے پتے موجود ہوں۔ اکثر ہوا سے درخت کے پتے گر کر اِدھر اُدھر بکھر جاتے ہیں اور گھر کے کُھلے حصوں جیسا کہ گَٹر کو پتوں سے ڈھک دیتے ہیں۔

یہ نہایت ضروری ہے کہ صحن، گیراج اور بالکونی میں موجود نکاسی آب کے نظام کا ہر ممکن خیال رکھتے ہوئے ان کھُلے گٹروں کی صفائی کی جائے اور پتوں سمیت ہر طرح کا کوڑا وہاں سے ہٹایا جائے۔

ایسا نہ کرنے کی صورت میں بارشوں کے موسم میں آپ کا صحن، گیراج یا بالکونی سیلاب کا منظر پیش کریں گے۔ نکاسی آب کا نظام کارآمد نہ ہونے کے باعث بارش کا پانی گھر میں جمع ہونا شروع ہو جائے گا اور گھر کی دیواروں سمیت وہاں موجود دیگر سامان کو متاثر کر سکتا ہے۔

اس لئے یہ بہت اہم ہے کہ وقت سے پہلے نکاسیِ آب کے لئے ہر ممکن صفائی کا عمل یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کے ناگہانی واقعہ سے بچا جا سکے۔

 

گھر کی چھت کی دیکھ بھال نہایت اہم

بارش سب سے زیادہ آپ کے گھر کے جِس حصے کو متاثر کر سکتی ہے وہ گھر کی چھت ہے۔ چھت کا نکاسی آب کا نظام درست اور قابلِ عمل ہونا نہایت اہم ہے۔

نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہونے کے باعث بارش کا پانی چھت پر جمع ہو جاتا ہے اور اگر مسلسل چھت پر موجود رہے تو گھر کی دیواریں متاثر ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ ایسے گھر جن کی چھتوں کا نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہوتا ہے وہاں بارش کا پانی چھت پر مسلسل جمع رہنے کے باعث دیواروں میں سرایت کر جاتا ہے اور سِیم کا باعث بنتا ہے۔ سِیم کی وجہ سے دیواروں کا پینٹ اکھڑنے لگتا ہے اور یہ خراب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ پانی چھت سے بھی ٹپکنا شروع ہو جاتا ہے۔

اس صورتحال سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ چھت کا نکاسی آب کا نظام کارآمد ہو۔ پانی چاہے جتنی مقدار میں بھی ہو وہ چھت پر ٹھہرنا نہیں چاہیے۔

 

گھر میں نکاسی آب بحال کرنے کے ضروری سامان کی موجودگی

آپ گھر میں بیٹھے ہوں اور آسمان یکایک بادلوں سے ڈھک جائے تو یقیناً آپ خوشی سے نہال ہوں گے کہ موسم خوشگوار ہونے والا ہے۔ پھر اچانک تیز بارش ہو جائے تو موسم اور بھی سہانا ہو جاتا ہے لیکن ایسے میں اگر آپ کے گھر میں نکاسیِ آب کے لئے موجود گَٹر بند ہیں تو آپ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گھر کے گٹر بند ہونے کے باعث موسلادھار بارش کی صورت میں پورا گھر سیلابی منظر پیش کر سکتا ہے۔ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ کے گھر میں نکاسیِ آب کا ضروری سامان موجود ہو جیسے کہ واٹر پمپ۔

واٹر پمپ گٹر پر رکھ کر بار بار دباؤ ڈآلنے سے آپ کا گٹر فوری کھل جائے گا۔ اگر پھر بھی ایسا ممکن نہ ہو تو کسی لمبی لوہے کی تار کا استعمال کیجیے جو گٹر میں پھنسے ہوئے کچرے کو صاف کرنے کا باعث بنے اور بارش کا پانی باآسانی وہاں سے اپنا راستہ بنا لے۔

بصورت دیگر فوراً کسی ماہر کی خدمات حاصل کر کے بھی اس صورتحال سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

بارش کا پانی نکاسی آب کا مناسب نظام نہ ہونے کے باعث گھروں میں داخل ہو کر بجلی کے آلات کے شارٹ سرکٹ کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ نہ صرف بجلی کے آلات خراب ہونے بلکہ گھر میں آگ لگنے اور کسی جان لیوا حادثہ کا کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

بارش کا پانی گھر کا فرنیچر خراب کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

 

گھر کے صحن، بالکونی یا باغیچے میں موجود سامان کی حفاظت

بارش کا پانی آپ کے گھر کے بیرونی حصے جیسے کہ صحن، بالکونی یا باغیچے میں موجود فرنیچر یا دیگر سامان کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ سامان کو کپڑے یا کسی پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھک کر رَسی سے باندھ دیں۔ اس سے آپ کا سامان بارش کے پانی کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہے گا۔

گھر کے لان میں موجود درختوں کی دیکھ بھال

اپنے گھر کے لان میں موجود درختوں کا خیال رکھیں۔ اگر وہ خشک سالی کے باعث کمزور ہو چکے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ان کی تراش خراش کی جائے۔ تیز ہواؤں اور بارش کا پانی درختوں پر جمع ہونے کے باعث نہ صرف درختوں کی شاخیں ٹوٹ سکتی ہیں بلکہ درخت اپنی جگہ سے اکھڑ سکتے ہیں۔ درختوں کے گرنے کے باعث آپ کے گھر کو بری طرح نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

حفاظتی تدبیر کے طور پر ضروری ہے کہ بارشوں کے سیزن سے پہلے کسی تجربہ کار مالی سے گھر کے لان میں موجود درختوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی حاصل کی جائے کہ تیز آندھی اور بارش کی صورت میں کیا یہ قائم رہ پائیں گے یا نہیں اور اس کی مشاورت سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔

آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو ان مفید معلومات سے آگاہ کیا جو آپ کے گھر کو بارشوں کی سیزن میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago