اسلام آباد: پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ آئی جے پی روڈ کی بحالی کے ترقیاتی منصوبے پر کام کے دوران ماحولیاتی قواعد و ضوابط کو یقینی بنائے۔
مذکورہ منصوبے پر ترقیاتی کاموں کے اجراء سے پیدا ہونے والے ممکنہ ماحولیاتی اثرات سے متعلق سماعت پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں سی ڈی اے کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
سماعت کے دوران سی ڈی اے حکام نے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو بتایا کہ مذکورہ منصوبے کی کُل لاگت کا ابتدائی تخمینہ 6 ارب 90 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ 12 کروڑ روپے ماحولیاتی تحفظ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق آئی جے پی روڈ کے روٹ پر 8000 سے زائد درخت لگائے جائیں گے جبکہ یہ ترقیاتی منصوبہ 18 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔