Sustainable development

روشنیوں کے شہر کراچی میں قائم بین الاقوامی سفارت خانوں اور قونصلیٹ جنرلز کے دفاتر سے متعلق مفید معلومات

اگر آپ بین الاقوامی سیاحت، کاروباری مقاصد، اعلیٰ تعلیم کے حصول یا پھر کسی مہلک مرض کے علاج کی غرض سے بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو لازمی طور پر اپنے یا گردو نواح کے ترقی یافتہ شہروں میں قائم بین الاقوامی سفارتخانوں، قونصلیٹ جنرلز کے دفاتر اور ویزہ مراکز سے متعلق مختصر لیکن بنیادی تمام معلومات سے لازمی باعلم ہونا چاہیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کی اس تحریر میں ہم اپنے قارئین کے لیے روشنیوں کے شہر کراچی میں قائم بین الاقوامی سفارتخانوں، قونصلیٹ جنرلز کے دفاتر اور ویزہ مراکز سے متعلق مفید معلومات کا تبادلہ کریں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بیرونِ ملک سفر کا ارادہ رکھنے والے کراچی کے شہریوں کے لیے ہماری آج کی یہ معلوماتی تحریر انتہائی مفید ثابت ہو گی۔

تو چلیے! شروع کرتے ہیں۔

کراچی میں مندرجہ ذیل ممالک کے سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرلز کے دفاتر قائم ہیں۔

سلطنتِ بحرین

بنگلہ دیش

برطانیہ

عوامی جمہوریہ چین

جرمنی

انڈونیشیا

جمہوریہ کوریا

ریاستِ کویت

قطر

روس

سری لنکا

تھائی لینڈ

ترکی

ریاست ہائے متحدہ امریکہ

آئیے! اب ذرا کچھ بات کر لیں کہ اوپر بتائے گئے ممالک کی فہرست میں سے کون کون سے ممالک یہاں کراچی شہر میں کیا خدمات پیش کر رہے ہیں اور ان سفارت خانوں اور قونصلیٹ جنرلز کے اعلیٰ افسران یا عملہ کمیونٹی کی کون سی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں؟

سلطنتِ بحرین

روزگار کی تلاش، سیاحت یا پھر کاروباری مقاصد کے لیے بحرین جانے والے کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بسنے والے پاکستانیوں کو ای ویزہ کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ یہ قونصل خانہ پاکستان میں بحرینی شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی ذمہ دار ہے۔

پتہ: بنگلہ نمبر 118، لین 8، خیابانِ محفوظ، فیز 7 ڈی ایچ اے کراچی

بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن

وہ پاکستانی شہری بلکہ کراچی اور گردونواح کے علاقوں کے مکین جو بنگلہ دیش کی سیر کے لیے وزٹ ویزا کی درخواست دینا چاہتے ہیں وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی ہائی کمیشن آفس میں صبح 9:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔ کسی بھی اور مقصد کے لیے بنگال کے سفر سے متعلق حکومتی ویب سائٹ پر بیان کردہ دستاویزات کو مکمل کرنا لازمی ہے۔ بنگلہ دیشی ڈپٹی ہائی کمیشن جو کہ کراچی میں واقع ہے نہ صرف بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے نئے پاسپورٹ بلکہ پرانے سفری دستاویزات کی تجدید کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

پتہ: 81/1، گلی نمبر 30، خیابانِ سَحر، فیز 6 ڈی ایچ اے کراچی۔

برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن

کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن برٹش لائبریری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن پاکستان میں ہونے والی متعدد کاروباری سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں میں تکنیکی و مالی معاونت میں ہمیشہ سے سرگرمِ عمل رہا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ ٹیم کی میزبانی سے لے کر چیوننگ اسکالرشپ مکمل کر کے وطن واپس لوٹنے والے طلباء کے ساتھ رمضان منانے تک اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے علاوہ یہ کمیشن پاکستان میں برطانوی شہریوں کا تحفظ اور انہیں دستاویزی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

پتہ: شاہراہ ایران، بلاک 5، کلفٹن کراچی

عوامی جمہوریہ چین کا قونصل خانہ

پاکستان میں یہاں مقیم چینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ کراچی شہر میں بھی چین کا قونصل خانہ قائم ہے۔ کراچی میں چینی قونصل خانہ ویزہ درخواستوں پر کارروائی نہیں کرتا لیکن اپنی ویب سائٹ پر مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان چین دوستی جیسا کہ سمدنروں سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی تصور کی جاتی ہے اور بلاشبہ دونوں ممالک کے مابین انتہائی مظبوط تجارتی اور دفاعی دوطرقہ تعلقات اپنی مثال آپ ہیں۔

پتہ: پلاٹ نمبر 20، بلاک 4، کلفٹن کراچی

قونصلیٹ جنرل جرمنی

جرمن قونصلیٹ کراچی میں گوئٹے انسٹیٹیوٹ پاکستان سے بھی وابستہ ہے۔ ویزہ کی درخواست پر رہنمائی سے لے کر پاسپورٹ کی تجدید تک یہ تمام خدمات کراچی میں قائم جرمن قونصل خانہ پیش کرتا ہے۔ قونصل جنرل کے حکام وقتاً فوقتاً گوئتے انسٹیٹیوٹ پاکستان کا دورہ بھی کرتے رہتے ہیں۔

پتہ: 92-A/7، بلاک 5، کلفٹن، کراچی

انڈونیشیا کا قونصل خانہ

انڈونیشیا کا قونصل خانہ کراچی میں شاہراہِ ایران پر واقع ہے۔ انڈونیشیا کا قونصلیٹ جنرل کراچی میں انڈونیشیائی باشندوں کے لیے ہیلتھ کونسلنگ اور تقریبات کا اہتمام کرتا ہے۔ قونصل جنرل نے گذشتہ سال مئی کے آخر میں بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزارِ قائد کا دورہ بھی کیا۔

پتہ: E/1-5، شاہراہ ایران، کلفٹن کراچی

کورین قونصلیٹ

جنوبی کوریا کا کراچی میں بھی قونصل خانہ قائم ہے۔ کورین قونصلیٹ روایتی کوریائی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں اور کوریائی باشندوں کو ویزا اور قونصلر خدمات کی پیشکش جیسی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔

پتہ: مکان نمبر 101، اسٹریٹ 29، خیابانِ محفوظ، فیز 6 ڈی ایچ اے کراچی

ریاستِ کویت کا قونصلیٹ جنرل

کویت کا قونصل خانہ کراچی میں ثقافتی اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق کئی تقریبات کا انعقاد کرتا ہے۔ کویتی قونصل خانہ روزگار کے مواقعوں اور سیاحت کے لیے وزٹ ویزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کویت کے قومی دن کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف رنگا رنگ تقریبات کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

پتہ: بلاک نمبر 4، اسٹریٹ 19/20 کلفٹن کراچی

قطر کے قونصلیٹ جنرل کا دفتر

روشنیوں کے شہر کراچی میں تیل کی دولت سے مالا مال ایک ترقی یافتہ ملک قطر کا قونصل خانہ میں موجود ہے جو پاکستانیوں اور قطری شہریوں کو بالترتیب ویزا ایڈوائس اور پاسپورٹ کی سپورٹ فراہم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔

پتہ: مکان نمبر16، خیابانِ حافظ، فیز 5 ڈی ایچ اے کراچی

روس کے قونصلیٹ جنرل کا دفتر

کراچی میں روسی قونصلیٹ کی جانب سے مذہبی اور قومی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ روسی قونصل خانہ کراچی میں روسی کمیونٹی کے لیے متعدد تقریبات کی میزبانی کرتا ہے جیسے کہ آرتھوڈوکس ایسٹر، روایتی کنسرٹس، ڈپلومیٹس ڈے اور بہت کچھ۔ یہ روسی شہریوں کو ان تمام سفارتی اور دستاویزی خدمات کی فراہمی یقینی بناتا ہے جن کی انہیں پاکستان میں رہائش کے دوران ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

پتہ: پلاٹ نمبر ایف ایل 1، اسکیم 5، شاہراہِ عطار، بلاک 4 کلفٹن کراچی

سری لنکا کا قونصل خانہ

سری لنکا کا قونصل خانہ مسافروں کے لیے ویزا سے متعلق جامع مشاورت فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں سری لنکا جانے والے لوگوں کے لیے قونصلر خدمات اور رہنمائی پیش کرنے کے علاوہ کاروباری مواقعوں اور دونوں ممالک کے مابین تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

پتہ: اسٹریٹ 18، خیابانِ شمشیر، فیز 5 ڈی ایچ اے کراچی

رائل تھائی لینڈ قونصلیٹ جنرل

تھائی قونصلیٹ کراچی میں خیابانِ حافظ میں واقع ہے۔ تھائی قونصلیٹ کی ویب سائٹ سے ویزا کی درخواست پر عمل درآمد  کے بارے میں آپ تمام معلومات بآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ قونصلر سپورٹ کی پیشکش کے علاوہ قونصل خانہ وہاں کی ملکہ کی سالگرہ کے لیے میزبان ملک میں تقریبات کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

پتہ: 151 مین خیابانِ حافظ، فیز 6 ڈی ایچ اے کراچی

ترک قونصلیٹ جنرل

کراچی میں ترک قونصل خانہ سیاحوں کی ویزا درخواستوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنی کلیدی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔ ان کا سفارتی مشن کراچی میں ترک قونصل خانہ میں منعقدہ تقریبات جیسے تعلیمی میلوں، ترکش ایئر لائنز کی ایوارڈ تقریبات اور ترکش کھانوں کی نمائش کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔ چونکہ ترکی پاکستانیوں کے لیے ایک دلفریب سیاحتی مقام ہے اس لیے آپ براہِ راست ان کی ویب سائٹ سے ویزا کی درخواست جمع کروانے کے لیے وقت مانگ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ کی ویزہ درخواست کی موجودہ حیثیت آن لائن چیک کرنے کی سہولت بھی ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہے۔

پتہ: 29 اے، خیابانِ حافظ – فیز 5 ڈی ایچ اے کراچی

قونصلیٹ جنرل آف ریاستِ ہائے متحدہ امریکہ

کراچی میں امریکی قونصل خانہ کسی قلعے سے کم نہیں جبکہ پاکستان کی ترقی میں خواتین کے کردار پر بات کرنے سے لے کر عوام میں شعور و بیداری کی ترویج تک کراچی میں قائم امریکی قونصلیٹ اپنے سفارتی مشن کی منصوبہ بندی اور ترقیاتی پروگراموں پر مشاورت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں قائم امریکی قونصل خانہ ویزہ سے متعلق معلومات اور ویزہ درخواستوں پر عمل درآمد کے لیے بھی اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔

پتہ: پلاٹ 3-5، نیو ٹی پی ایکس ایریا، مائی کولاچی بائی پاس، انٹیلی جنس کالونی کراچی

کراچی میں دیگر سفارت خانے/ قونصل خانے

کراچی میں کچھ دیگر سفارت خانوں اور قونصلیٹ جنرلز کے دفاتر کی تفصیلات ذیل میں درج ہیں۔

آپ مندرجہ بالا سفارت خانوں یا قونصلیٹ جنرلز کے دفاتر کو پیر سے جمعرات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان رابطہ کر کے ان کی خدمات اور سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

کراچی میں اعزازی قونصل خانہ

اوپر زیرِ بحث سفارتی مشنز کے علاوہ کراچی میں کچھ اعزازی قونصل خانے بھی قائم ہیں جو قونصل خانے کے مرکزی فرائض تو سرانجام نہیں دیتے لیکن متعلقہ ملک کی میزبان ملک میں نمائندگی کرتے ہیں۔ کراچی میں اعزازی قونصلیٹ رکھنے والے ممالک کے نام ذیل میں درج ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago