لاہور: حکومتِ پنجاب نے منگل کے روز گلبرگ سے ایم ٹو تک ایلیوٹڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
اس ایلیوٹڈ کاریڈور ایکسپریس وے کا مقصد اِس روٹ پر ٹریفک کے دیرینہ مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کا تدارک کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا جس کی صدارت وزیرِ خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت نے کی۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، فنانس سیکرٹری اور صوبائی وزیرِ صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے شرکت کی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔