ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی کی فراہمی فوری بند کی جائے۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کی نگران حکومت کو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے  لیے این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اورصوبائی چیف سیکرٹری کوجاری ایک مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کا نجی سوسائٹیز کو این او سی جاری کرنے کا ذکر ہے۔ مراسلے کے مطابق این او سی کے اجراء میں کرپشن کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مزید یہ کہ  پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز جاری کرنے سے روکا جائے۔

علاوہ ازیں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کا کام ہے۔  تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مراسلے کے مطابق اگر نگران حکومت این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top