مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت بحال ہوگی: آئی ایم ایف

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مالی سال 2021 میں بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس رپورٹ میں مختلف ممالک کے کوویڈ 19 کے پیشِ نظر کیے جانے والے پالیسی اقدامات پر بات کی گئی ہے جس میں کوویڈ 19 کے بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے مارچ کے بعد سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

حکومت کی معیشت کی بحالی کے لیے، لیے گئے اقدامات میں لاک ڈاؤن میں نرمی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، ہائی رسک علاقوں کی بندش اور ٹیسٹنگ شامل ہیں۔

حکومت نے 1.2 ٹریلین روپے مالیت کے امدادی پیکیج کا بھی اعلان کیا جس کے ذریعے دیہاڑی دار طبقے کی مدد کے لئے 200 ارب روپے مختص کیے گئے۔ کم آمدنی والے طبقے کے لئے 144 ارب روپے کی امداد مختص کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت برآمدی صنعت کے لیے ٹیکس ریفنڈ میں بھی تیزی لائی جس ضمن میں تقریبا 65 فیصد رقم ابھی تک واپس کر دی گئی ہے۔

چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں یعنی ایس ایم ایز اور زراعت کے شعبے کو مالی امداد میں بھی اعلان کردہ ریلیف پیکیج کے تحت توسیع کی گئی ہے۔

معیشت کا جام پہیہ چلانے کے لیے حکومت نے تعمیراتی صنعت کے لئے 100 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کم خطرے والی صنعتوں اور چھوٹی دکانوں کو جلد سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی گئی البتہ اس بات کا دھیان رکھا گیا کہ رش سے بچنے کے لیے دکانیں ہفتے کے آخر میں بند رہیں۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے امدادی رقوم کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو منتقلی کے ساتھ، طبی سامان، گندم اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لئے بھی فنڈز مختص کیے۔ملکی اور بین الاقوامی سفر پر عائد پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

حکومت فلحال تعلیمی اداروں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago