اسلام آباد: کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) سے جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق شہرِ اقتدار میں گزشتہ سال میں ایک سو ارب سے زائد کی اقتصادی سرگرمیاں ہوئیں۔
بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی سی ایس) نے 22 ملین مربع فٹ کے احاطے میں 2 ہزار 315 عمارات کو تعمیر کرنے کی منظوری دی۔
گزشتہ سال میں بی سی ایس کو تین ڈائریکٹوریٹس میں تقسیم کیا گیا جن میں زون ون اور ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف عمارات کے نقشوں کی منظوری سے ہی 1.92 ارب کی کمائی ہوئی۔
منظور شدہ عمارات میں 2075 رہائشی جبکہ 138 کمرشل ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔