اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے جمعرات کے روز 322 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
اجلاس کی صدارت وزیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی جس میں 13 بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
خیبر پختونخوا کے لیے صحت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی جس کا براہ راست فائدہ 8.4 ملین لوگوں کو ہوگا۔
سوات موٹروے کی تعمیر کے لیے 10 ہزار کنال اراضی بھی اجلاس میں منظور کی گئی جس پر 20 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
انڈس ہائی وے کے شکار پور تا راجن پور سیکشن کی کشادگی کا منصوبہ بھی اجلاس میں منظور کیا گیا جس پر 44 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔