اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) نے بدھ کے روز حیدرآباد سکھر موٹروے سمیت 10 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق منظور شدہ منصوبوں کی کُل لاگت 361 ارب روپے بنتی ہے۔
ایکنک کے اجلاس کی سربراہی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کی جس میں 306 کلومیٹر طویل حیدر آباد سکھر موٹروے کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 191.471 ارب روپے ہے۔
اس پراجیکٹ کو اگلے وفاقی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں گلگت کے لیے 20 میگاواٹ ہائڈرو پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی جس کی لاگت 12،921 ملین روپے ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…