اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 251 ارب روپے کے 9 میگا منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جن میں 70 ارب کا ایک منصوبہ کورونا وبا سے مقابلے کے سامان کا ہے۔
وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ تمام فیصلے لیے گئے۔
اجلاس میں 38 ارب کا پاک چین آپٹیکل فائبر منصوبہ بھی منظور ہوا جس سے دونوں ممالک میں تیز رابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔
منصوبوں میں آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی کے منصوبے بھی شامل ہیں اور 38 ارب کے گوادر رتودیرو روڈ پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔