Graana News

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ایم ایل ون منصوبے کا پی سی ون منظور کر لیا

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی۔ منصوبے پر 9 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان ریلوے کے موجودہ ایم ایل ون منصوبے کی اپ گریڈیشن کے لیے ترمیم شدہ پی سی ون کی منظوری دی گئی۔

حکام نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ کراچی سے شروع ہو گا، پھر کوٹری/حیدرآباد، روہڑی، ملتان،لاہور اور راولپنڈی سے ہوتا ہوا پشاور پر اختتام پذیر ہو گا۔

حکام کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے پر بھی غور کیا اور اس کی منظوری دی۔ اس منصوبے پر دو کھرب 92 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

کمیٹی نے آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم میں 48 میگاواٹ کے شاونٹر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے قیام پر بھی گفتگو کی اور اصولی طور پر منصوبے کی منظوری دی۔ حکام نے بتایا کہ مذکورہ منصوبہ دریائے برال کے نچلے حصے پر تعمیر کیا جائے گا جو دریائے نیلم سے منسلک ہوتا دریا ہے۔

حکام کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی و ترقی نور محمد دمڑ، وفاقی سیکرٹریز، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago