اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کے اختیارات میں توسیع کردی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک کو اختیار دے دیا کہ وہ ریزیڈنٹ پاکستانی کمپنیز کو 10 ملین ڈالر تک کی بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت دے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اِس سے قبل رہائشی پاکستانی کمپنیوں کو 5 ملین ڈالر تک کی بیرونی سرمایہ کاری کی اجازت تھی اور اس سے زائد کی اجازت دینے پر اسٹیٹ بینک کو ای سی سی کی اجازت درکار ہوتی تھی۔

اب اسٹیٹ بینک خود ہی اجازت دینے کا مجاز ہوگا۔

وزیرِ پلاننگ و منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی یعنی ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے یہ قدم ضروری تھا۔ اس حد پر ہر پانچ سال بعد نظرثانی کی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی ریفارمز عشرت حسین نے بھی اُن کے موقف کی تائید کی۔

علاوہ ازیں وزارتِ اوور سیز نے غیر رہائشی پاکستانیوں کا مطالبہ مانتے ہوئے اُن کی سہولت کے لیے اُنہیں ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دے دی ہے۔

اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول اسٹیٹ و کمرشل بینکس سے مشاورت مکمل کردی گئی ہے کہ جس کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

یوں بیرونِ ملک پاکستانی وطن واپس آئے بغیر آن لائن اپنی تمام معلومات جمع کرا کر ایک آپریشنل بینک اکاونٹ کھول سکیں گے جس سے فنڈز ٹرانسفر، ای کامرس، بل ادائیگی یعنی تمام بینکنگ سہولیات میسر ہوں گی۔

اس منصوبے سے وہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے بھی اہل ہوں گے اور کمرشل پراپرٹی کی خریداری کے لیے براہِ راست ٹرانزیکشن کی سہولت بھی لے سکیں گے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago