Categories: Real Estate

پراپرٹی کے ملکیتی حقوق کے دستاویز ‘رجسٹری’ کے طریقہ کار کے چار آسان  مراحل

عام طور پر گھر، دکان یا  پلاٹ غرض یہ کہ کسی بھی قسم کی غیر منقولہ جائیداد کے ملکیتی حقوق کا دستاویز رجسٹری کہلاتاہے۔ لفظ رجسٹری دراصل رجسٹر سے ماخذ ہے جس کا مطلب ہے کسی بھی چیز کا کہیں اندراج کرنا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوئی گاڑی خریدتے ہیں تو محکمہ ایکسائز میں گاڑی کی خرید، اس کے ماڈل، برانڈ، انجن نمبر، چیسیز نمبر وغیرہ کی کمکمل تفصیلات کے اندراج کے بعد محکمہ آپ کو ایک دستاویز فراہم کرتا ہے جو کہ رجسٹریشن بُک کہلاتی ہے۔ یہ بُک اس بات کا دستاویزی ثبوت ہے کہ آپ خریدی گئی گاڑی کے اصل اور قانونی مالک ہیں۔ مکان، دکان یا کسی بھی شکل میں پراپرٹی کی خرید و فروخت میں رجسٹری کا دستاویز انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ آپ دستاویز میں درج اثاثہ جات کے اصل اور قانونی مالک ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستانی قوانین میں رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی شق 17 کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کے انتقال کے لیے رجسٹریشن کا عمل لازمی ہے۔

زمین، مکان کی یا کسی بھی شکل میں جائیداد کی رجسٹری کے طریقہ کار سے متعلق آگاہی ہم سب کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پاکستانی قوانین کے مطابق نیچے دیے گئے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آپ محفوظ انداز میں اپنی جائیداد کے ملکیتی حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

قارئین کی آسانی کے لیے رجسٹری کے عمل کو یہاں چار مراحل میں تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ آپ ہر مرحلے کو با آسانی سمجھ سکیں۔

مرحلہ اول

فردِ بیع کا دستاویز

مکان ہو یا دکان، زرعی اراضی ہو یا پلاٹ غرض یہ کہ کسی بھی شکل میں پراپرٹی کی خرید کے عمل میں آپ سب سے پہلے اس پراپرٹی کی فرد بیع  کا دستاویز نکلوائیں گے۔ یاد رکھیے پراپرٹی کی رجسٹری کے لیے فرد ِبیع کا دستاویز ہونا لازمی ہے کیونکہ یہ دستاویز آپ کو متعلقہ پراپرٹی کے اصل مالک سے متعلق تصدیقی معلومات فراہم کرے گا۔ علاوہ ازیں اس دستاویز سے آپ یہ معلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں کہ آیا متعلقہ پراپرٹی کو سٹے بازی یا عدالتی مقدمات کا سامنا تو نہیں رہا۔ ہاں! ایک اہم بات اور وہ یہ کہ ایک وقت میں صرف ایک ہی فرد بیع نکلوائی جا سکتی ہے اور فرد بیع نکلوانے کے 14 روز کے اندر اگر پراپرٹی کی رجسٹری نہ کروائی جائے تو یہ دستاویز منسوخ تصور کیا جاتا ہے اور فرد بیع کے دوبارہ حصول کے لیے آپ کو دوبارہ ساری محنت کرنی پڑ سکتی ہے۔

مرحلہ دوئم

اسٹامپ پیپر

فرد بیع کی مدد سے پراپراٹی کے اصل مالک کی تصدیق کے بعد آپ اسٹامپ پیپر نکلوائیں  گے۔ بنیادی طور پر اسٹامپ پیپر پراپرٹی کے ڈی سی ریٹ کے مطابق مالیت اور حکومت پاکستان کے طے شدہ قوانین کے مطابق قیمت ادا کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسٹامپ پیپر کی پشت پر پراپرٹی کے خریدار اور پراپرٹی بیچنے والے کا نام، ان کے شناختی کارڈ نمبر زاور مستقل پتہ درج کیا جاتا ہے اور خریدار اور بیچنے والے کے علاوہ اسٹامپ پیپر جاری کرنے والے شخص کے دستخط اور مہر بھی درج ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں اسٹامپ لکھتے وقت اس دستاویز میں پراپرٹی کا ڈی سی ریٹ اور قیمتِ فروخت بھی درج کی جاتی ہے۔  اس کے علاوہ اسٹامپ پیپر میں پراپرٹی بیچنے اور خریدنے والے کی مکمل تفصیلات، اس پراپرٹی کا محل وقوع اور گواہان کے نام، شناختی کارڈ نمبرز، مستقل پتہ اور دستخطوں کے علاوہ انگھوٹوں کے نشان بھی درج کیے جاتے ہیں۔ اس سارے تفصیلی عمل کا بنیادی مقصد متعلقہ پراپرٹی یا زمین کو غیر قانونی کرداروں اور قبضہ مافیا کے اوچھے ہتھکنڈوں سے محفوظ بنانا ہے۔

مرحلہ سوئم

پراپرٹی کی رجسٹری کے عمل میں متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کا کردار

وثیقہ نویس سے اسٹامپ پیپر تیار کروانے کے بعد اس بات کی اچھی طرح تسلی کر لیں کہ اسٹامپ پیپر میں درج پراپراٹی کے محل وقوع، قیمت، خرید اور فروخت کنندگان سمیت گواہان کی تفصیلات حقائق پر مبنی ہیں۔ اسٹامپ پیپر میں درج فریقین کے دستخطوں اور انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق بھی اچھی طرض تسلی کر لیں۔ اب اسٹامپ پیپر کے ساتھ فرد بیع ، دونوں فریقین خرید کنندہ اور فروخت کنندہ کے شناختی کارڈزکی نقول  کے علاوہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، ٹیکس اتھارٹیز کی جانب سے پرپراٹی سے متعلق تمام ٹیکسز کی ادائیگی کی رسیدیں منسلک کرنے کے بعد فائل متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس لے جائیں ۔

مرحلہ چہارم

رجسٹرار کے سامنے بیانات اور تصاویر کا عمل

رجسٹرار آفس میں فروخت کنندہ بیچی گئی پراپرٹی سے متعلق خرید کنندہ کے حق میں بیان دے گا جسے رجسٹرار باقاعدہ رجسٹر میں ریکارڈ کرے گا۔ بعد ازاں اسٹامپ پیپر میں درج گواہان دونوں فریقین کے پیچھے کھڑے ہو کر اپنی تصاویر بنوائیں گے اور اس سارے عمل کی تکمیل کے بعد آپ کو ایک رسید فراہم کی جائے گی اور قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد چند ہی دنوں میں  اصل رجسٹری خرید کنندہ کے بتائے گئے مستقل پتہ پر ارسال کر دی جاتی ہے۔ دوسری صورت میں آپ رجسٹرار آفس سے رجسٹری کے براہ راست حصول کے لیے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔

رجسٹری اور انتقال میں بنیادی فرق

یاد رکھیے ! رجسٹری اور انتقال میں بنیادی طور پر کوئی خاص فرق نہیں ہے دونوں ہی دستاویز پراپراٹی کے ملکیتی حقوق کی ترجمانی کرتے ہیں۔ رجسٹری کے بعد اگلہ مرحلہ پراپراٹی کے انتقال کا ہوتا ہے۔ رجسٹری حاصل کرنے کے بعد پراپرٹی کا مالک متعلقہ پٹواری سے رجوع کرتا ہے جو کہ رجسٹری کی مصدقہ نقل دیکھنے کے بعد آپ کی پراپرٹی کا انتقال نامہ بنانے کا پابند ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago