State Bank of Pakistan

آسان موبائل اکاؤنٹ، کاروباری اور گھریلو خواتین کے لیے خوشخبری

کسی بھی قوم، ملک اور معاشرے میں خواتین کے وجود اور کردار سے انکار ممکن نہیں۔ ہماری تاریخ بہادر اور محنتی خواتین کے قصوں اور داستانوں سے بھری پڑی ہے۔  مردوں کے شانہ بشانہ چلتی خواتین نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

دورِ حاضر میں بےشمار خواتین گھریلو سطح سے لے کر ملازمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے میں متعدد مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔ لیکن نظامِ زندگی چلانے کی خاطر ایک عزم اور مقصد لیے اپنی راہ پر گامزن ہیں۔

 

 

گھریلو اور کاروباری خواتین کی مشکلات

متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو اکثر و بیشتر گھروں سے باہر جانے اور ملازمت یا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جس کے تحت گھر بیٹھ کر بے شمار خواتین کپڑے یا گھریلو اشیا سے منسلک ایک بھرپور کاروبار چلا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، آن لائن ملازمت جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا کر گھر بیٹھے کما رہی ہیں۔

کچھ خواتین کے پیروں میں ذمہ داریوں کی بیڑیاں انہیں گھر میں رہ کر کام کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ ایسے میں ان خواتین کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ ان کی رقوم اور پیسوں کے لین دین ، منتقلی اور سیونگ جیسے معاملات بھاگ دوڑ کیے بغیر بآسانی حل ہو سکیں۔

تنخواہ اور مراعات کی وصولی کے لیے باوثوق اور محفوظ زرائع کی کمی خواتین کو اکثر الجھن اور تذبذب کا شکار کر دیتی ہیں۔ بینک اکاؤنٹ کھلوانے اور گاہے بگاہے بینکوں کے چکر روز مرہ امور کو متاثر کرتے ہیں اور یوں خواتین کے لیے گھر سے باہر نکلنا ایک دشوار مرحلہ بن جاتا ہے۔

 

 

خواتین کے لیے ’آسان اکاؤنٹ‘ خوشخبری سے بڑھ کر

اسٹیٹ بینک اور ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عام لوگوں کی سہولت کے لیے حال ہی میں ایک آسان موبائل اکاؤنٹ کا افتتاح کیا ہے جو نہایت سستا، تیز اور آسان ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ’آسان موبائل اکاؤنٹ‘۔ یہ سہولت گھریلو خواتین کے سرمائے اور رقوم کی سیونگ، منتقلی اور لین دین کے لیے نہایت کارآمد اور آسان ہے جس کے تحت وہ گھر بیٹھے نہ صرف آن لائن ملازمت  سے حاصل ہونے والی کمائی حاصل کر سکتی ہیں بلکہ کاروبار سے منسلک تمام تر لین دین گھر بیٹھے نبٹا سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ کمیٹی ڈالنے اور تمام ممبران سے ہر ماہ رقم لینے کی خاطر آںے جانے کا جنجھٹ تک آسان اکاؤنٹ کے زریعے ختم ہو سکتا ہے۔

 

 

آسان موبائل اکاؤنٹ کیا ہے؟

آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اٹھایا گیا ایک انقلابی قدم ہے۔ جو (بی بی) برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے والوں، ٹیلی کام آپریٹرز اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

 آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم کو قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی (این ایف آئی ایس) کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد عام لوگوں کم آمدنی والے طبقوں اور خاص طور پر خواتین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس سہولت کے تحت اپنے برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کو ڈیجیٹل طور پر کھولنے اور دستیاب مالیاتی خدمات کو تیز، آسان اور سستے انداز میں استعمال کرنا آسان ہوگا۔

 

آسان موبائل اکاؤنٹ کیسے کام کرتا ہے؟

آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے، کوئی بھی پاکستانی جو شناختی کارڈ کا مالک ہے وہ کسی بھی آسان موبائل اکاؤنٹ میں حصہ لینے والے بینک میں، کہیں سے بھی، کسی بھی وقت کسی بھی موبائل آپریٹر کی سم استعمال کرکے ڈیجیٹل طور پر بینک اکاؤنٹ کھول سکتا ہے۔

 یہ اسکیم افراد کو ایک مختصر کوڈ یعنی *2262# کا استعمال کرتے ہوئے آسان اکاؤنٹ پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے اور انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت کے بغیر اپنے سمارٹ موبائل فون کے ذریعے لین دین کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

 

 

آسان موبائل اکاؤنٹ سروسز

آسان موبائل اکاؤنٹ سروسز میں کیا کیا شامل ہے؟

بیلنس انکوائری

آپ اپنے فون سے فوری طور پر اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز کا بیلنس دریافت کر سکتے ہیں۔

مِنی سٹیٹمنٹ

خواتین اپنے فون سے فوری طور پر اکاؤنٹ کی سرگرمی پر مشتمل سٹیٹمنٹ حاصل کر سکتی ہیں۔

رقوم کی منتقلی

اپنے فون سے کسی بھی پاکستانی بینک کے کسی بھی اکاؤنٹ میں محفوظ طریقے سے رقوم منتقل کی جا سکتی ہیں۔

بل کی ادائیگی

موبائل ٹاپ اپ (بیلنس ری چارج) اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی (بجلی، ٹیلی فون، گیس وغیرہ) آسانی کے ساتھ اپنے فون سے ادا کیے جا سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ کا پن تبدیل کریں

اپنے فون سے آسانی کے ساتھ اپنے بینک اکاؤنٹ کا پن کوڈ محفوظ طریقے سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اکاؤنٹ لنک کرنا

اپنے موجودہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ کو آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر لنک کر سکتے ہیں۔

اکاؤنٹ بند کرنا

اکاؤنٹ بند کرنے، رائے دینے اور شکایات کے اندراج وغیرہ کے لیے بینک کی ہیلپ لائن کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

 

 

خاتون صارفین کے لیے ہدایات

آسان موبائل اکاؤنٹ کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنا انتہائی آسان اور تیز ہے۔ جبکہ یہ آپ کے موجودہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹ کو لنک کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔

آسان موبائل اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کیا کریں؟

سب سے پہلے #2262* ڈائل کریں

’آسان موبائل اکاؤنٹ میں رجسٹر ‘ آپشن کو منتخب کریں

بینک کا انتخاب کریں

قومی شناختی کارڈ نمبر درج کریں

قومی شناختی کارڈ کے اجرا کی تاریخ درج کریں

رضامندی فراہم کریں اور شرائط و ضوابط کو قبول کریں

اپنا پن بنائیں

پن کی توثیق کریں

اپنی اسکرین پر کامیاب اکاؤنٹ ایکٹیویشن کی تصدیق حاصل کریں

 

 

آسان موبائل اکاؤنٹ کو بینک اکاؤنٹ سے کیسے منسلک کریں؟

اپنے موبائل سے #2262* ڈائل کریں

ہر صارف ایک بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہو سکتا ہے۔

موجودہ بینک اکاؤنٹ سے منسلک ہونے کی درخواست، منتخب کریں

اپنا موجودہ بینک منتخب کریں

شناختی کارڈ نمبر اور اکاؤنٹ درج کریں

اکاؤنٹ پن درج کریں

منظوری کے لیے ہاں کا انتخاب کریں

اکاؤنٹ کامیابی سے منسلک ہونے کی صورت میں موبائل پر تصدیق حاصل کریں۔ (بینک کی طرف سے آپ کو بزریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا جائے گا)

 

 

رقم کیسے بھجوائیں؟

اپنے موبائل سے #2262* ڈائل کریں

آسان موبائل اکاؤنٹ فہرست میں پیسے بھیجنے والے آپشن کو منتخب کریں

رقم وصول کرنے والے کا بینک منتخب کریں

رقم وصول کرنے والے کا بینک اکاؤنٹ درج کریں

بھیجی جانے والی رقم درج کریں

رقم منتقل کرنے کا مقصد درج کریں

اکاؤنٹ پن درج کیجیئے

موبائل پر رقم کی منتقلی کی (بزریعہ ایس ایم ایس) تصدیق حاصل کریں

آسان موبائل اکاؤنٹ سے بل کی ادائیگی کیسے ممکن ہے؟

اپنے موبائل سے #2262* ڈائل کیجیئے اور مرکزی فہرست میں جائیے

فہرست میں بل کی ادائیگی کا انتخاب کیجیئے

گیس، بجلی یا موبائل ری چارچ میں کسی ایک کا انتخاب کریں

اپنے یوٹیلیٹی فراہم کنندہ کو منتخب کریں۔ مثال کے طور پر (کیپکو، میپکو، لیسکو، کے الیکٹرک، پی ٹی سی ایل، یا پھر جاز، زونگ، ٹیلی نار اور یوفون) میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

اپنا کنزیومر نمبر درج کریں (جو یوٹیلیٹی بلوں پر بھی درج ہوتا ہے) یا پھر موبائل ری چارج کے لیے موبائل نمبر درج کریں۔

بل یا ری چارج کی رقم درج کریں

اکاؤنٹ پن کا اندراج کریں

بینک کی طرف سے بزریعہ ایس ایم ایس بل کی ادائیگی کی تصدیق موصول کریں۔

 

 

آسان موبائل اکاؤنٹ کے شراکت دار بینک

فی الحال، آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر 13 برانچ لیس بینکنگ فراہم کرنے والے بینک دستیاب ہیں۔ خواتین ذیل میں دیئے گئے بینکوں میں موجود اکاؤنٹ پر فوری طور آسان موبائل اکاؤنٹس کھلوا سکتی ہیں اور آسان موبائل اکاؤنٹ پلیٹ فارم پر دستیاب لین دین  ممکن بنا سکتی ہیں۔

ان موجودہ بینکوں میں الائیڈ بینک، عسکری بینک، بینک الفلاح، فنکا، فرسٹ پے، جاز کیش، جے ایس بینک، کونیکٹ ایچ بی ایل، ایم سی بی، میزان بینک، یو بی ایل، اور یو بینک شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

 

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago