Everyday News

زیرِ تعمیر ڈیموں کی جلد تکمیل ضروری ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہ صرف زیر تعمیر ڈیموں کی جلد تکمیل ناگزیر ہے۔ بلکہ پانی کے بہتر انتظام پر عمل درآمد بھی ضروری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے دیامر بھاشا، مہمند اور داسو ڈیموں پر ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکمتِ عملی ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی توانائی اور آبپاشی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمیں تمام ڈیموں پر بیک وقت تیز رفتاری سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نیز انہوں نے کہا کہ حکومت فنڈز کی دستیابی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔ اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لیے دستیاب وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کریں۔ اس کے علاوہ وزیر نے ڈی جی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ڈیم ایریاز میں سڑکوں کی تعمیر کو جلد سے جلد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

 

انہوں نے ڈیموں سے وابستہ لوگوں اور کمیونٹیز کو بہترین صحت، تعلیم اور دیگر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایات کیں۔ چیئرمین واپڈا سجاد غنی نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کے باعث کسی بھی منصوبے پر تعمیراتی کام متاثر نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برج فنانسنگ میکنزم کے ذریعے کام کی رفتار برقرار رکھی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت آبی وسائل حسن جامی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago