وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے زمین کے تنازعات تھے اور ان کے معاوضے زیرِ التواء ہیں، ان کے مسائل کے حل کے لیے سی ڈی اے نے جامع پلان ترتیب دے دیا۔ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
سی ڈی اے حکام کے مطابق متاثرین کے مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جائے گا۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کے مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن بوگس اور جعلی کیسز سے نہ صرف سختی سے نمٹا جائے گا بلکہ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
سی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان یونس کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص متاثرین کے تمام مسائل کے حل کے لیے ہرممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرہ افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔
سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں سی ڈی اے چیئرمین نے متاثرین کے مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے خود مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ افراد کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر کھلی کچہریوں کی صدارت بھی کی۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کے ساتھ ای 12 سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
حکام کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر ممبر اسٹیٹ، ڈپٹی ڈی جی لینڈ اور ڈائریکٹر لینڈ متاثرہ افراد کے مسائل سننے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں متاثرہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے مختلف علاقوں میں کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جس میں موقع پر ہی ریکارڈ کی درستگی بھی شامل ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…