Graana News

پاکستانی نوجوان کی نیکی کا اثر، دبئی کے ولی عہد بھی ہوئے متاثر

دبئی میں مقیم ایک پاکستانی فوڈ ڈیلیوری بوائے نے سڑک پر پڑے سیمنٹ بلاک کو راستے سے ہٹا کر اپنے نیک عمل سے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کو متاثر کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ کہ ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے نے گزرتی ٹریفک کے دوران سڑک پر پڑے سیمنٹ کے بلاک کو اپنی جگہ سے ہٹایا۔ اور لوگوں کے راستے سے رکاوٹ صاف کر دی۔ اس ڈیلیوری بوائے عبدالغفور کا تعلق پاکستان سے ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے ڈیلیوری بوائے عبدالغفور کو مدعو کیا۔ انھوں نے نہ صرف شرفِ ملاقات بخشا۔ بلکہ شکریہ بھی ادا کیا۔ مزید یہ کہ شیخ حمدان بن محمد نے عبدالغفور کے ساتھ تصویر بنوا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر پوسٹ کر دی۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد نے پاکستانی عبدالغفور کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر تصویر بنوائی۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ عبد الغفور سے ملاقات ایک اعزاز ہے۔ اور ایسی مثالوں پر دوسروں کو بھی عمل پیرا ہونا چاہیئے۔

عبدالغفور کی نیکی، اور ولی عہد کے ساتھ بننے والی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago