پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں جولائی کے مہینہ میں 32 فیصد اضافہ

اسلام آباد: پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے مہینہ میں 32.49 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات کا حجم 494.72 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 32.49 فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ سال جولائی میں پاکستانی کرنسی میں ملکی برآمدات کاحجم 373.4 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلہ جولائی میں ملکی کرنسی میں پاکستانی برآمدات میں 17.05 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

مالی سال کے پہلے مہینہ میں نیٹ وئیرز کی برآمدات کاحجم 95.43 ارب روپے، ریڈی میڈ گارمنٹس 66.835 ارب روپے، بیڈ وئیرز 55.73 ارب روپے، سوتی ملبوسات 39.93 ارب روپے، چاول 20.41 ارب روپے، تولئے 16.45 ارب روپے، سوتی دھاگا 15.66 ارب روپے اورسبزیوں کی برآمدات کا حجم 9.66 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں ملکی درآمدات میں پاکستانی کرنسی کی شرح سے 23.15 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

جولائی 2022 میں ملکی درآمدات کاحجم 1.09 کھرب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال جولائی میں 889.78 ارب روپے تھا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top