ملتان: ضلعی انتظامیہ کا ملتان شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مرکزی علاقوں میں پختہ تعمیرات ،تھڑے اور شیڈز مسمار کردیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق کی سربراہی میں پولیس و ضلعی محکموں کی ٹیمیں آپریشن میں شریک ہوئیں۔
آپریشن کے دوران کچہری روڈ، نشترروڈ، ابدالی روڈ، ایم ڈی اے چوک اور تحصیل چوک پر تجاوزات کا صفایا کیا گیا۔ جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے قبضہ مافیا کی تعمیرات مسمار کرکے شاہراہوں کو بھی کلیئر کیا گیا۔
مزید یہ کہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اور سٹیک ہولڈرز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تجاوزات مافیا کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اور قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…