نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں اب تک 88 لاکھ ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔
این ایف آر سی سی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق سیلاب زدگان میں مزید 6.7 ٹن خوراک تقسیم کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سیلاب زدہ علاقوں میں بارشوں سے انفراسٹرکچر کا مزید کوئی نقصان نہیں ہوا۔
این ایف آر سی سی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کُل 4653 افراد کی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ملک میں 12716 کلومیٹر سڑکوں اور 374 پُلوں کو نقصان پہنچا۔
این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 147 ریلیف کیمپ، 300 سے زائد میڈیکل کیمپ اور امدادی سامان اکٹھا کرنے کے لیے 218 مقامات مختص کیے گئے۔ اب تک 9597.5 ٹن خوراک اکٹھی کی جا چکی ہے جبکہ 9476.9 ٹن خوراک تقسیم کی جا چکی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔