ڈیجیٹل اوشن نے پاکستان کے کلاؤڈ ویز کو حاصل کرنے کے لیے 35 کروڑ ڈالر میں ایک معاہدہ کیا ہے، جو کہ ایک معروف منظم کلاؤڈ ہوسٹنگ اور سافٹ ویئر SMBs کے لیے بطور سروس (SaaS) فراہم کنندہ ہے۔
ڈیجیٹل بنیادوں پر کیے جانے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے کام کی ترسیل کو آسان بنانے میں یہ معاہدہ کارآمد ثابت ہوگا۔
ایس ایم بیز کی مدد کے ساتھ ساتھ کلاؤڈویز انفراسٹرکچر کی پیچیدگیوں کو دور کرکے کاروبار کے فروغ میں مددگار ہوں گے۔
ڈیجیٹل اوشن اور کلاوڈ ویز 2014 سے قریبی شراکت دار ہیں۔ اور کلاؤڈ اپنے 50 فیصد صارفین کی خدمات کے لیے ڈیجیٹل اوشن انفراسٹرکچر پر انحصار کر رہا ہے۔
ڈیجٹیل اوشن کے سی ای او کے مطابق ایس ایم بیز عالمی مجموعی پیداوار (GDP) کے 50 فیصد سے زائد کی نمائندگی کرتے ہیں اور آج کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر 70 ارب ڈالر خرچ کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل اوشن ان سب کے لئے کاروبار آسان بنا رہا ہے ۔
کلاؤڈ ویز کے شریک بانی اور سی ای او عاقب گدیت نے کہ وہ 2014 سے ڈیجیٹل اوشن ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اب باضابطہ طور پر کمپنی کا حصہ بننے کے لیے ناقابل یقین حد تک پرجوش ہیں۔
توقع ہے کہ دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ستمبر تک مکمل ہو جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
Comments are closed.