کنکریٹ وہ کنسٹرکشن میٹیریل ہے جو گھر کی مضبوطی کو یقینی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔ آج ہم قارئین کو مختلف اقسام کی کنکریٹ کے بارے میں مفید معلومات فراہم کریں گے جو حاصل کرنے کے بعد وہ گھر یا عمارت کی تعمیر بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔
سادہ کنکریٹ میں کثافت کی مقدار 2200 اور 2500 کلوگرام فی میٹر مکعب کے درمیان ہوتی ہے۔ اس قسم کے کنکریٹ کو بنیادی طور پر فَرش اور عمارتوں کی تعمیر میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال ان علاقوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں عمارت کی زیادہ مضبوطی کو ترجیحات میں شامل نہیں کیا جاتا۔ اس قسم کی کنکریٹ کی پائیداری کسی حد تک اطمینان بخش ہے۔
یہ کنکریٹ کی وہ قسم ہے جس میں کنکریٹ کو مضبوط بنانے کے لئے ری انفورسمنٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں اسٹیل کی مضبوطی سلاخوں یا جالیوں کو ری انفورسمنٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی کی ایک قسم فائبر ری انفورسڈ کنکریٹ ہے جس میں فائبر کو کنکریٹ کی مضبوطی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس قسم کے کنکریٹ کی پائیداری کنکریٹ اور ری انفورسمنٹ کے لئے استعمال ہونے والے میٹیریل پر منحصر ہے اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے مضبوطی کے ساتھ جُڑ چکے ہوں تب ہی یہ کنکریٹ پائیدار کہلائی جاتی ہے۔
اس قسم کی کنکریٹ پلوں، بھاری بھرکم ڈھانچوں اور بڑی چھتوں کی تعمیر میں استعمال ہوتی ہے۔ زیادہ تر میگا کنکریٹ پراجیکٹس پریسٹریسڈ کنکریٹ یونٹس کے ذریعے ہی انجام پاتے ہیں۔ یہ ایک خاص تکنیک ہے جس میں سب سے پہلے کنکریٹ میں استعمال ہونے والی سلاخوں کو کمپریس کیا جاتا ہے۔
کنکریٹ کو مِکس کرنے اور ڈالنے کے دوران یہ سلاخیں مضبوطی سے رکھی جاتی ہیں۔ کنکریٹ کے سخت ہونے کے بعد اس یونٹ کو کمپریشن میں ڈالا جاتا ہے۔ کمپریشن یا دباؤ ڈالنے کی وجہ سے کنکریٹ یونٹ کا نچلا حصہ مضبوط ہو جاتا ہے۔ پریسٹریسڈ کنکریٹ کو بنانے اور اس کے استعمال کے لئے بھاری ساز و سامان اور مزدوروں کی بڑی تعداد کی ضرورت پیش آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کنکریٹ کی یہ قسم کنسٹرکشن کے مقام پر ہی بنائی اور جوڑی جاتی ہے۔
وہ بنیادی اجزاء جیسے کہ سیمنٹ اور پانی کے مجموعہ کو ملا کر جو کنکریٹ حاصل کی جاتی ہے اسے ہم پاور کنکریٹ کہتے ہیں۔ اس کنکریٹ کا انحصار سیمنٹ کی خصوصیات اور تعمیراتی مقام کے موسمی حالات پر منحصر ہوتا ہے۔
یہ وہ کنکریٹ ہے جو تعمیر ہونے والی عمارت کی پیمائش کے حساب سے فیکٹری میں تیار کی جاتی ہے۔ اس کو پری کاسٹ کنکریٹ بھی کہتے ہیں۔ ایسے کنکریٹ یونٹس کی چیدہ مثالوں میں کنکریٹ کے بلاکس، سیڑھیوں کی اکائیاں، کنکریٹ کی دیواریں وغیرہ شامل ہیں۔ ایسے کنکریٹ یونٹس کا فائدہ یہ ہے کہ عمارت کی تعمیر کی رفتار تیز بنانے میں مدد ملتی ہے۔ ایسے کنکریٹ یونٹس کو تعمیر کے مقام تک پہنچانے کے لئے احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ کنکریٹ بھاری بھرکم کنکریٹ بھی کہلائی ہے۔ اس میں بھاری وزن کے مجموعے استعمال ہوتے ہیں۔ پِسے ہوئے ہوئے پتھروں کو موٹے مجموعوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ پاور پلانٹس کی تعمیر جیسے بڑے پراجیکٹس کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا بھاری وزن کا مجموعی ڈھانچہ ہر ممکنہ ری ایکشن کے خلاف مزاحمت کرنے میں مدد دیتا ہے۔
یہ کنکریٹ مرکزی مکسنگ پلانٹ میں تیار کی جاتی ہے۔ مکسڈ کنکریٹ کو ٹرک پر لگے ٹرانزٹ مکسر کی مدد سے تعمیراتی مقام پر لایا جاتا ہے۔ یہ ایک مرتبہ سائٹ پر پہنچنے کے بعد فوری استعمال کی جا سکتی ہے۔
کنکریٹ کی کوالٹی کے مطابق اس کو ہائی پرفارمنس کنکریٹ کی کیٹیگری میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس خاص معیار میں یہ بات قابلِ غور ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ ہائی پرفارمنس کنکریٹ طاقت کے اعتبار سے بھی انتہائی طاقت کی حامل ہو۔ یہ نوٹ کرنا ہوگا کہ تمام طاقت کی حامل کنکریٹ کی اقسام ہائی پرفارمنس کنکریٹ ہو سکتی ہیں لیکن تمام ہائی پرفارمنس کنکریٹ بہت زیادہ طاقت کی حامل نہیں ہو سکتی۔ ایسی کنکریٹ کے معیار کے تعین کے لئے درج ذیل کچھ ایسے نُکات ہیں جن پر پورا اتر کر کوئی بھی کنکریٹ کی قسم اعلیٰ معیار کی کنکریٹ کہلائی جا سکتی ہے۔
مضبوطی
کنکریٹ کا آسانی سے اپنی جگہ بیٹھنا
کثافت کا تناسب
لمبی زندگی اور استحکام
ماحولیاتی مطابقت
یہ وہ عوامل ہیں کہ جن کی بنیاد پر کنکریٹ ہائی پرفارمنس کنکریٹ کہلاتی ہے۔ اگر آپ کوئی گھر یا عمارت تعمیر کرنے جا رہے ہیں تو یہ بنیادی معلومات ذہن نشین کر لیں تاکہ تعمیر کے وقت آپ اس سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…