Construction

گھر کی بالکونی کا ڈیزائن کیسا ہونا چاہئے؟

گھر کی بالکونی نہ صرف موسم سے لطف اندوز ہونے بلکہ گھر کے جمالیاتی قدر میں بھی اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو بالکونی کے مختلف ڈیزائنز کے بارے میں آگاہ کریں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گھر کی خوبصورت بالکونی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کو جاذبِ نظر بھی بناتی ہے۔ گھر کی تعمیر میں کس قسم کی بالکونی کا انتخاب آپ کے لئے موزوں ہے، اس بلاگ کے بعد آپ یہ جان پائیں گے۔

کنٹی لیورڈ بالکونی

اس بالکونی کا نظارہ گھر کی عمارت کے سامنے والے حصے سے واضح طور پر کیا جا سکتا ہے۔ بظاہر بغیر کسی سپورٹ کے یہ بالکونی تعمیر کی جاتی ہے لیکن اس کی تعمیر اور تنصیب میں لوہے اور سٹیل کے راڈ سے اس کو مضبوط بنایا جاتا ہے۔ ڈیزائن پیچیدہ ہونے کے باعث مذکورہ بالکونی گھر کی تعمیر کے دوران صرف ایک ہی مرتبہ گھر کے تعمیراتی ڈھانچے کا حصہ بن سکتی ہے۔ یہ بالکونی سائز میں چھوٹی ہوتی ہے۔ عام طور پر یہ اسٹیل یا کنکریٹ سے تعمیر کی گئی ہوتی ہے لیکن تعمیراتی مواد میں جدت آنے کے بعد اس کی مضبوط اور جمالیاتی لحاظ سے پُرکشش اقسام مارکیٹ میں باآسانی دستیاب ہیں۔

گھر کی بیرونی دیوار سے متصل بالکونی

یہ ہنگ بالکونی کہلاتی ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ہنگ یا لٹکی ہوئی بالکونی بظاہر عمارت کے بیرونی حصے کے ساتھ لٹکی ہوئی ہوتی ہے لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں۔ اس بالکونی کو اسٹیل کی کیبلز کے مکمل سہارے کے ساتھ نصب کیا جاتا ہے۔ کنٹی لیورڈ بالکونی کی طرح اس بالکونی کو بھی ایک وسیع پلیٹ اور اسٹیل کی کیبلز کا سہارا حاصل ہوتا ہے۔ پلیٹ کو اسٹیل کی کیبلز کی مدد سے 45 ڈگری کے زاویے پر لٹکایا جاتا ہے۔

اسٹیک شدہ بالکونی

اس بالکونی کا ڈیزائن بالکل سادہ ہوتا ہے۔ اس بالکونی میں عمودی ستونوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ عمارت کی دو یا اس سے زیادہ بالکونیوں کو آپس میں جوڑا جا سکے۔ استون نہ صرف اکیلی بالکونی کو بھی سہارا دیتے ہیں بلکہ گھر پر بھی کم سے کم بوجھ ڈالتے ہیں۔ اگر آپ ایک سادہ سی بالکونی میں چائے کا کپ لے کر موسم سے محظوظ ہونا چاہتے ہیں تو یہ بالکونی آپ کے لئے ہے کیونکہ یہ اپنی سادگی کی وجہ سے ہی پہچانی جاتی ہے۔

فالز یا جولیٹ بالکونی

اس کے مختلف نام ہیں لیکن عام طور پر یہ جولیٹ بالکونی کے نام سے جانی جاتی ہے۔ دیگر بالکونیوں کے برعکس یہ سائز میں انتہائی قلیل ہوتی ہے۔ اس بالکونی کو لوگ عمومی طور پر پودوں کے رکھنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پودوں کی موجودگی اس بالکونی کو آنکھوں کے لئے ٹھنڈک کا باعث بنا دیتی ہے۔ ڈیزائن کے لحاظ سے باقی بالکونیوں کی طرح اس میں بھی ریلنگ ہوتی ہے۔ یہ عمومی طور پر کثیرالمنزلہ عمارت میں تعمیر شدہ فلیٹس کے بیرونی حصے میں نصب کی جاتی ہے تاکہ آپ فلیٹ کے بیرونی منظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔

میزانین بالکونی

میزانین بالکونی گھر کے اندرونی حصے میں تعمیر کی جاتی ہے۔ یہ آپ کو گھر میں ایک پُرسکون ماحول کی فراہمی کا احساس دلاتی ہے۔ جہاں بیٹھ کر آپ کتاب پڑھ سکتے ہیں اور اردگرد کے ماحول سے آگاہی بھی رکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنی سہولت کے لئے اس کے ساتھ ایک اضافی پشتہ بنا سکتے ہیں۔ حفاظت کے پیشِ نظر اس بالکونی کے ساتھ بھی ریلنگ ہوتی ہے۔

لوگیا بالکونی

اس بالکونی کی ایک خاص بات اس کو دوسری بالکونیوں سے منفرد بناتی ہے اور وہ ہے اس بالکونی کی چھت۔ یہ بالکونی چھت سے ڈھکی ہوتی ہے۔ اس میں بیٹھ کر آپ بارش کی پرواہ کئے بغیر باہر کے منظر کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ لوگیا بالکونی میں اتنی جگہ موجود ہوتی ہے کہ اس میں آپ بیٹھنے کے لئے آرام دہ فرنیچر رکھ سکتے ہیں۔

کون سی بالکونی کا انتخاب کیا جائے

بالکونی کا انتخاب آپ کی پسند اور گھر کے ڈیزائن پر منحصر ہے۔ اکثر لوگ نئے گھروں کی  تعمیر میں خوبصورت بالکونیوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ایسے میں یہ ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جو بالکونی آپ منتخب کر رہے ہیں وہ آپ کے گھر کے ڈیزائن سے بھی مطابقت رکھتی ہو۔ اس امر کے لئے یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ گھر کی بالکونی کے انتخاب میں آپ تعمیراتی ماہرین کی رائے لئے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہ کریں کیونکہ جیسے چہرہ انسان کا پہلا تعارف ہوتا ہے اسی طرح بالکونی بھی گھر کا چہرہ ہوتی ہے۔ اس کا گھرسے مطابقت رکھنا اور آنکھوں کو بھلا لگنا نہایت لازم ہے چاہے وہ بالکونی سادہ قسم کی بالکونی ہی کیوں نہ ہو۔ آج کے بلاگ میں ہم نے آپ کو بالکونی کی مختلف اقسام سے متعلق معلومات فراہم کیں جو آپ کو گھر کی تعمیر کے دوران مددگار ثابت ہوں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago