راولپنڈی: راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے سربراہ کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع راولپنڈی میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔
راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی آر ڈی اے ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اس موقع پر انہوں نے محکمہ کے اعلیٰ افسران کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے، تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی تعمیرات کے عمل کو جلد منظوری دینے کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو تمام ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے نے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے معیاری کام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرنے کے لیے حکام کی انتھک محنت کو بھی خوب سراہا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…