راولپنڈی: ڈی جی آر ڈی اے کا تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) محمد سیف انور جپہ نے تاجر برادری کو تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورے کے دوران کہا کہ آر ڈی اے تاجر برادری کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق محمد سیف جپہ نے تاجر برادری کے لیے خاص طور پر تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی مسائل پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافہ کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔

 

مزید یہ کہ اجلاس میں کمیٹی کے سربراہ ملک اسلم کھوکھر اور دیگر اراکین موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top