لاہور: ڈی جی پی ایچ اے کی پارکس میں مرمت و صفائی کی ہدایات

لاہور: پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محمد طاہر وٹو نے صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کا دورہ کیا۔ اور زون 1 کے پارکس اور گرین بیلٹس پر باغبانی سمیت ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون 1 شاہنواز وٹو نے ڈی جی پی ایچ اے کو پارکس اور گرین بیلٹس پر کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جبکہ ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اصغر نے لائٹنگ اور انجینئرنگ کے کاموں پر بریفنگ دی۔

مزید یہ کہ ڈی جی پی ایچ اے نے افسران کو ہدایت کی کہ پارکس میں تمام روشنیوں کو فعال بنایا جائے۔ اور بارش کے پانی کیلئے نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے شہر کے پارکس میں خراب موٹروں کی فوری مرمت، واش رومز کی فوری بحالی اور صفائی کی بھی ہدایات دیں۔ ڈی جی نے کریم پارک، ناصر باغ، چشتیاں پارک، نہرو پارک، گول باغ، فٹ بال گراؤنڈ گلشن راوی اور مون مارکیٹ کا دورہ کیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top