لاہور: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے داتا گنج بخش فلائی اوور کی بروقت تکمیل کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے گذشتہ روز داتا گنج بخش فلائی اوورمنصوبے کا دورہ کیا۔ اس موقع پرچیف انجینئر (ٹو)ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کو بتایا کہ منصوبے کے لئے اراضی کے حصول کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ساتھ ساتھ سیوریج مسائل کے حل کے لئے 36 انچ کی نئی پائپ لائن بھی بچھائی جارہی ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ داتا گنج بخش فلائی اوور منصوبہ بہت اہم نوعیت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ داتا گنج بخش فلائی اوور منصوبہ شمالی لاہور میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔ اس فلائی اوور سے روزانہ ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد گاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔
ڈی جی ایل ڈی اے ںے منصوبے کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کیں کہ داتا گنج بخش فلائی اوور منصوبے سمیت شہر میں جاری تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔