پی ڈی ایم ریلی کے پیشِ نظر اسلام آباد کا ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد: جڑواں شہروں کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج کے پیشِ نظر ٹریفک اور سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق احتجاج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دفتر کے سامنے ہوگا۔

منظور شدہ پلان کے تحت پولیس کی بھاری نفری مری روڈ پر موجود ہوگی جہاں جمعیتِ علماء اسلام (جے یو آئی ف) کا کاروان مارچ کریگا۔

پولیس کی بھاری نفری مری روڈ پر بھی تعینات ہوگی جہاں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی ریلی ہوگی۔

راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ، رحمان آباد، اور شمس آباد میں بھی پولیس فورس براجمان ہوگی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے، کشمیر ہائی وے، راول چوک، کلب روڈ، کشمیر چوک اور سرینہ چوک پر سفر سے گریز کیا جائے۔ سیکٹر ایف سکس، ایف فائیو، جی سکس، جی فائیو اور جی سیون کی ٹریفک متاثر ہوگی۔

ریڈ زون کی ٹریفک کو مارگلہ روڈ پر منتقل کیا جائے گا۔ جی ٹی روڈ پر پی ڈی ایم قافلے کی گاڑیوں کو براستہ روات، اسلام آباد ایکسپریس وے پر منتقل کیا جائے گا۔

احتجاج کے شرکا فیض آباد، آئی جے پی روڈ اور سری نگر ہائی وے سے اسلام آباد داخل ہوں گے جن کی گاڑیوں کو جناح کنویشن سینٹر میں پارکنگ کی اجازت ہوگی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top