مری ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں ترقی کے فروغ کے لیے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

راولپنڈی: مری ، کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں میں تعمیر و ترقی کے فروغ کے لیے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مری کہوٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرز پر ایک اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اتھارٹی کے قیام سے کہوٹہ اور کو ٹلی ستیاں کے پر فضا مقامات کو عوامی دلچسپی کا مرکز بنانےمیں مدد ملے گی۔ مری سے سیاحوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ میں تعمیر و ترقی اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے
ذرائع کے مطابق اس مقصد کے حصول کے لیے کمشنر راولپنڈی اور پہاڑی تحصیلوں کی قیادت میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اور اس سلسلے میں مل کر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے پہلے مرحلے میں سڑکوں کی بہتری ، سائن بورڈز اور کھانے پینے کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر توجہ دی جائے گی۔ تاریخی اور سیا حتی مقامات پر انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top