کراچی : چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اس کی تعمیر نو کا کام جاری۔ یہ چڑیا گھر بلدیہ عظمی کے زیر انتظام ہے۔ چڑیا گھر کی تزئین و آرائش کا کام سندھ حکومت کے میگا پراجیکٹ کے تحت جاری ہے۔ رواں سال اسے مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت چڑیا گھر گھر کی چاروں جانب بیرونی دیوار تعمیر کی جارہی ہے، اس کام کی تکمیل کے بعد اس کی اندرونی 50 فٹ تک کی جگہ کو خالی کرا کر اس کی اندرونی 50 تک کی جگہ پر درختوں کا جنگل لگایا جائے گا۔ اس کے علاوہ چڑیا گھر کے دروازہ نمبر 3 تا 5 نئے سرے سے ڈیزائن کر کے بنایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان نے چڑیا گھر کو دورہ کیا۔ منگل کو ہونے والے تفصیلی دورہ میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر کو بین الا قوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے سندھ حکومت کے تعاون سے بھرپور کوششیں جاری ہیں ۔
کراچی زوادر سماجی تنظیم "جوائنٹ ہیندز” کے مابین جلد ہی ایک معاہدے پر بھی دستخط ہونے والا ہے۔ جس کے تحت جنگلی حیات کی بہتری اور منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کراچی چڑیا گھر میں آئندہ پچاس سالوں کے لیے تمام بنیادی ضروریات کے لیے تعمیراتی کام کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس چڑیا گھر کو عوام کی توقعات کے عین مطابق ہو۔ 40 ایکڑ رقبے پر محیط چڑیا گھر میں ایک سو سے ڈیڑھ سو سال تک کے قدیم درخت بھی موجود ہیں ۔ ان درختوں میں برگد ، پیپل، نیم اور املی وغیرہ کے درخت شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک فوڈ ائریا بھی بنایا جارہا ہے۔ مجموعی طور پر 60 نئے واش رومز بھی بنائیں جائیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…