راولپنڈی: ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن راولپنڈی 36نئے پروجیکٹس پر کام شروع کریگی- اس سے پہلے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمّد علی رندھاوا نے 164 زیر تکمیل پروجیکٹس پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کے حکومت عوام کو بہتر ین سہولیات زندگی فراہم کرنے میں کوشاں ہے- اور یہ کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ بنیادی ضروریات ہر شہری کو دستیاب ہوں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ذیلی اداروں کو مل کر لائحہ عمل بنانےکی تاکید کی تا کہ عوامی منصوبے جلد از جلد مکمل کیئے جائیں۔
مزید براں ، ڈپٹی کمشنرنے ہدایت جاری کی سملی سینیٹوریم کو شروع کرنے کیلئے تمام انتظامات فی الفورمکمل کیے جائیں تا کہ منصوبے میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے لئے100 ملین روپے کے فنڈ زجاری کیے جس میں سےپچھلے سال 50 ملین خرچ کیے گئے، جبکہ اس سال مزید 50 ملین ریلیز کیے جاینگے۔