اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹس کو لاہور کے مستقبل کیلئے اہم قرار دے دیا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ اِن منصوبوں سے شہر لاہور کو درپیش ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائیگی اور ٹائم لائنز میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے کچھ حصوں کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں بھی شامل کیا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔